FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     11 Dec 2018 09:51:18      انڈین آواز
Ad

معروف ادیبہ، شاعرہ فہمیدہ ریاض انتقال کر گئیں

Fahmida Riaz is dead

WEB DESK

.اردو کی معروف شاعرہ اور ناول نگار فہمیدہ ریاض کا لمبی بیماری کے بعد بدھ کی شام لاہور میں انتقال ہو گیا . وہ 72 برس کی تھیں

فہمیدہ ریاض شاعری میں اپنی تانیثی (فیمنسٹ) آواز کے لیے معروف تھیں، وہ اپنے غیر روایتی خیالات کے باعث اردو ادبی منظر نامے میں تیزی سے مقبول ہو گئی تھیں۔

وہ خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کے حوالے سے بھی مشہور تھیں، جمہوریت کی خاطر انھیں جنرل ضیا الحق کے دور میں ملک بھی چھوڑنا پڑا تھا، ضیا الحق کے انتقال کے بعد وہ بھارت سے واپس پاکستان آئیں

فہمیدہ ریاض جولائی 1946 میں میرٹھ کے ایک ادبی خاندان میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے ہجرت کرکے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں رہائش اختیار کرلیں۔

فہمیدہ زمانہ طالبعلمی سے طلبہ کی سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں۔ایوب خان کے زمانے میں طلبہ یونین پر پابندی کے خلاف لکھتی رہیں۔۱۹۶۷ میں شادی کے بعد وہ انگلستان چلی گئیں وہاں بی بی سی کی اردو سروس سے وابستہ رہیں۔پاکستان واپسی پر انہوں نے ایک پبلشنگ ہاؤس کھولا۔ ایک رسالہ آواز کے نام سے جاری کیا۔حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے جرم میں ان پر ۱۴ مقدمات قائم ہوئے۔ ضیاءالحق صاحب نے ان کو جبری جلاوطن کر دیا تو بھارت چلی گئیں۔ دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ وابستہ رہیں۔

فہمیدہ کی پہلی نظم پندرہ سال کی عمر میں احمد ندیم قاسمی صاحب کے رسالے فنون میں شائع ہوئی۔بائیس سال کی عمر میں اُن کا پہلا شعری مجموعہ منظرِ عام پر آیا۔فہمیدہ کی شاعری کو غیر شائستہ قرار دیا جاتا رہا کیونکہ انہوں نے جنس ، تخلیق اور بہت سے ایسے موضوعات پر لکھا ہے۔

فہمیدہ کی شاعری میں مشرقی عورت کی مجبوریاں بھی نظر آتی ہیں اور بیسویں صدی کی عورت کی روایات سے آزاد اور خود مختار ہونے کی خواہش بھی۔ اُن کا خواب ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں عورت اور مرد کو برابری مل سکے جہاں عورت دوسرے درجے کی محکوم نہ
ہو۔ انہوں نے سندھی شاعر شیخ ایاز کے کلام کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مثنوی مولانا روم کا بھی ترجمہ کیا ہے۔
شعری تصانیف:
بدن دریدہ
اپنا جرم ثابت ہے
پتھر کی زبان
کیا تم پورا چاند نہ دیکھو گے
ہم رکاب
کلیات: میں مٹی کی مورت ہوں

فہمیدہ ریاض کا پہلا شعری مجموعہ ‘پتھر کی زبان’ 1978 میں سامنے آیا سامنے آیا اس کے علاوہ انہوں نے شاعری اور فکشن میں کم و بیش 15 کتابیں اور کئی مضامین تحریر کیے۔

شاعری میں ان کے مجموعے پتھر کی زبان، دھوپ، پورا چاند، آدمی کی زندگی اور دیگر شامل ہیں، ناولوں میں زندہ بہار، گوداوری اور کراچی شامل ہیں۔

ان کے شعری مجموعے بدن دریدہ منظر عام پر آتے ہی ان پر شدید نکتہ چینی بھی کی گئی۔

فکشن اور شاعری کے علاوہ انہوں نے اردو ترجمہ نگاری میں بھی نام کمایا جہاں مولانا رومی کی مثنوی کا فارسی سے اردو میں ترجمہ نمایاں ہے۔

انہوں نے ملک میں جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کیا۔

فہمیدہ ریاض کو 2009 میں دو سال کے لیے چیف ایڈیٹر اردو ڈکشنری بورڈ کراچی مقرر کیا گیا تھا اس سے قبل وہ اسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کونسل کی بھی سربراہ رہیں۔

حکومت پاکستان نے انہیں ادبی خدمات کے اعتراف میں 2010 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔

فہمیدہ ریاض کو 2017 میں ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ہیمت ہیلمن ایوارڈ برائے ادب، 2005 میں المفتاح ایوارڈ برائے ادب و شاعری اور شیخ ایاز ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

SPORTS

England oust New Zealand 2-0 to book quarter final berth in Hockey World Cup

  Harpal Singh Bedi / Bhubaneswar Scoring once in each half, England ousted New Zealand 2-0 in the ...

Hockey World Cup: Lowest ranked France pip China 1-0 for quarter final

  Harpal Singh Bedi / Bhubaneswar Riding on Timothee Clement’s opportunistic goal lowest ranked F ...

India beat Australia by 31 runs in Adelaide test

  Adelaide India beat Australia by 31 runs in the first Test to take a 1-0 lead in the four-match s ...

Ad

MARQUEE

Major buildings in India go blue as part of UNICEF’s campaign on World Children’s Day

Our Correspondent / New Delhi Several monuments across India turned blue today Nov 20 – the World Children ...

US school students discuss ways to gun control

             Students  discuss strategies on legislation, communities, schools, and mental health and ...

CINEMA /TV/ ART

Malayalam, Ladakhi films win big at IFFI

By Utpal Borpujari / Panaji (Goa) Indian cinema scored big at the 49th International Film Festival of India ( ...

Bollywood playback singer Mohammad Aziz passes away

WEB DESK Well known Bollywood playback singer Mohammad Aziz passed away in Mumbai today. He was 64. The singe ...

Ad

@Powered By: Logicsart