FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     22 Jun 2017 11:55:55      انڈین آواز

لندن ٹاور بلاک جل کر راکھ ا:  12 افراد ہلاک، ستّر زخمی

برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک ستائیس منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ ابھی تک بجھائی نہیں جا سکی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک اور ستّر زخمی ہو چکے ہیں۔ شعلوں پر قابو پانے میں مزید چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
لندن سے  ملنے والی  رپورٹوں کے مطابق اس عمارت میں یہ آگ اس کی بالائی منزلوں میں بدھ کو صبح سویرے اس وقت

لگی، جب اس عمارت کے کُل 120 رہائشی اپارٹمنٹس کے مکینوں کی اکثریت ابھی سو رہی تھی۔
london fireپولیس نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت ان مکینوں پر مشتمل ہے، جو آگ لگنے کے بعد اس عمارت سے بروقت نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ نوٹنگ ہل کے قریب شمالی کَینسِنگٹن کے علاقے میں 1970ء کی دہائی میں تعمیر کردہ ایک بلند و بالا رہائشی عمارت میں یہ آگ پولیس کے مطابق سب سے اوپر والی منزل سے ایک فلور نیچے سے شروع ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس عمارت کے بالائی نصف حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
لندن کی ستائیس منزلہ رہائشی عمارت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں
بعد میں یہ شعلے مزید پھیل گئے اور کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود فائر بریگیڈ کے دو 200 سے زائد کارکن بھی اس آگ پر قابو نہ پا سکے تھے۔ روئٹرز نے مقامی حکام کے حوالے سے یہ بھی لکھا ہے کہ وسطی لندن کی تاریخ میں انسانی یادداشت کے مطابق یہ آج تک لگنے والی سب سے بڑی آگ ہے۔
شروع میں فائر بریگیڈ نے بتایا تھا کہ دن چڑھنے تک قریب 35 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی تھی، جنہیں فوری طور پر موقع پر موجود درجنوں ایمبولینسوں کے ذریعے شہر کے پانچ مختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تھا۔
سہ پہر کے وقت ملنے والی رپورٹوں کے مطابق آتشزدگی کے قریب دس گھنٹے بعد تک اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم بھی 12اور زخمیوں کی مجموعی تعداد کم از کم بھی 70 ہو چکی تھی۔
لندن پولیس کے اعلیٰ اہلکار سٹوارٹ کَنڈی نے بتایا کہ فی الحال پہلی ترجیح آگ کے ان شعلوں پر قابو پانا ہے، جو شہر میں کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’بحالی کا آپریشن تو اس کے بعد شروع ہو گا۔ ابھی تک تو ہمیں یہ بھی علم نہیں کہ آیا اس عمارت میں ابھی بھی نامعلوم تعداد میں ایسے افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں، جن کے لاپتہ ہونے سے حکام تاحال بے خبر ہیں۔‘‘
روئٹرز نے لکھا ہے کہ اس آگ نے اس بلند و بالا عمارت کو جلا کر راکھ کر دیا ہے اور یہ امر بھی ابھی تک غیر واضح ہے کہ یہ آگ لگی کیسے؟ عشروں قبل تعمیر کی گئی گرَین فَیل ٹاور‘ نامی اس عمارت کی بحالی اور مرمت پر ابھی حال ہی میں قریب نو ملین پاؤنڈ خرچ کیے گئے تھے۔

Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

Malaysia beat India to enter Hockey World League semi final

India crushed out of the Hockey World League semi-final losing to Malaysia 2-3 in the second quarter-final tod ...

AEGON C’ships: Rohan Bopanna-Ivan Dodig enter semi-finals

Rohan Bopanna and his Croatian team-mate Ivan Dodig have stormed into the semi-finals of AEGON Championships i ...

Ad

Archive

June 2017
M T W T F S S
« May    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart