FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     15 Dec 2017 07:25:28      انڈین آواز
Ad

قومی اردو کونسل کی چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح

اردو محبت کی زبان ہے:ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے

اردو کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی: سید شاہنواز حسین

قومی اردو کونسل کی چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح

نئی دہلی۔ اردو زبان اسی ملک میں پیدا ہوئی اور یہیں پلی بڑھی ہے اور یہ ملک کے ہر طبقے کی زبان ہے۔ اردو زبان انسانوں کے درمیان محبت کی زبان ہے۔ یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار ہے اور اردو زبان اسی تہذیب کی ترجمان ہے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اپنی افتتاحی تقریر میں کونسل کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت خوشی کا موقع ہے کہ قومی اردو کونسل نے اپنی کانفرنس میں پوری اردو دنیا کی اہم شخصیات کو اکٹھا کرلیا ہے جو یقینا اردو زبان کے لیے خوش آئند ہے۔

urdu council

میں اس کانفرنس میں شریک تمام مندوبین کا حکومتِ ہند کی جانب سے استقبال کرتا ہوں اور کانفرنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اُدت راج نے کہا کہ اردو زبان ہندوستان کی اپنی زبان ہے اور اس زبان کو کسی مذہب سے جوڑنا اردو کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ سابق وزیر اور ممبر پارلیمنٹ جناب سید شاہنواز حسین نے اس موقعے پر کہا کہ موجودہ سرکار کے تحت اردو کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ کیونکہ ہماری سرکار ملک کے تمام شعبے میں ترقی دیکھنا چاہتی ہے۔ اردو زبان کے فروغ کی کوشش کو ایک تحریک بنا دینے کی ضرورت ہے۔ قومی اردو کونسل اور تمام اردو والوں کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اردو کو ہر گھر میں پہنچانے کا نظم کریں۔ میں جب برسراقتدار پارٹی کا ترجمان بن سکتا ہوں تو اردو کا بھی ترجمان بن سکتا ہوں۔ اس سے قبل قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا اور عالمی اردو کانفرنس کی غرض و غایت بیان کی۔ انھوں نے وزیر موصوف سے 3 مارچ کو یومِ اردو منانے کی منظوری دینے کی بھی درخواست کی۔ انھوں نے اس بات کا بھی ارادہ ظاہر کیا کہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے کئی لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ یہ کانفرنس ملک کے باہر بھی ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں انھوں نے سرکار سے مدد کی درخواست کی۔ انھوں نے اسکولوں میں اردو اساتذہ مہیا کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے ، ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اُدت راج، سابق ممبر پارلیمنٹ سید شاہ نواز حسین، پروفیسر شمس الرحمن فاروقی، اسرار الحق قاسمی، پی اے انعامدارو غیرہ نے شمع روشن کرکے کیا۔

کانفرنس کا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے نامور ناقد و محقق پروفیسر شمس الرحمن فاروقی نے کہا کہ اس سے بڑھ کر اس زبان کی خوبصورتی اور کیا ہوسکتی ہے کہ اس زبان میں دنیا کے تمام مذاہب کے لوگوں کے اظہارِ خیال کیا ہے۔ انھوں نے اردو کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو کے پچہتر فیصد الفاظ سنسکرت سے لےے گئے ہیں۔ اردو کے نامور فکشن نگار سید محمد اشرف نے اس موقعے پر کہا کہ اردو کا بنیادی مسئلہ اردو کی تعلیم و تدریس ہے۔ انھوں نے حکومت سے درخواست کی کہ حکومت کو اس سمت میں کونسل کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے۔

افتتاحی اجلاس کے بعد کناڈا سے تشریف لائے جاوید دانش نے داستان گوئی کا پروگرام پیش کیا۔ اس کے بعد شامِ غزل کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

2017 is best year for Rohit Sharma in intl cricket

BY ONKAR SINGH The year 2017 has been best for Indian ODI squad Captain Rohit Sharma. After hitting another d ...

Sindhu wins, Srikanth loses at Superseries Finals

Dubai Indian shuttlers P.V. Sindhu and Kidambi Srikanth began their campaign at the season-ending World Super ...

Ad

Archive

December 2017
M T W T F S S
« Nov    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS99
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+
http://theindianawaaz.com/%D9%82%D9%88%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%DA%86%D9%88%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%DA%A9%D8%A7%D9%86">
LINKEDIN