FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     25 Jun 2018 03:10:35      انڈین آواز
Ad

 قومی اردو کونسل کی عالمی کانفرنس

نئی دہلی،

Director NCPUL23  اس استدلال کے ساتھ کہ موجودہ عالمی مسائل کے حوالے سے اردو زبان کا کردار بہت فعال اور مثبت رہا ہے اور اس نے عالمی مسائل کی تفہیم و تعبیر میں، انسانی اقدار پر مبنی ایک نیا زاویہ بھی اختیار کیا ہے، قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو نے اردو زبان و ادب کے اسی آفاقی اور عالمی کردار کو روشناس کرانے کیلئے کل سے یہاں تین روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

کانفرنس کی تفصیلات سے میڈیا کوآگاہ کراتے ہوئے کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر ارتضی کریم نے آج بتایا کہ’اردو زبان و ثقافت اور موجودہ عالمی مسائل‘ کے مرکزی موضوع پر منعقد اس پانچویں عالمی کانفرنس میں گلوبلائزیشن کے اس دورمیں مختلف سطحوں پر جو عالمی مسائل ہیں ان کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی اور یہ واضح کیا جائے گا کہ اردو زبان نے کسی بھی عالمی مسئلے سے گریز نہیں کیا ہے اور تمام تر عالمی مسائل اس کے احساس و ادراک کا حصہ رہے ہیں۔

مسٹر ارتضی کریم نے بتایا کہ کانفرنس کا افتتاح انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ کریں گے جب کہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی تقریب کی صدارت کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

MARQUEE

ADB to fund Rs 1900 crores for development of Tourism in Himachal Pradesh

By Vinit Wahi Department of Economic Affairs, Union Ministry of Finance, has approved a Tourism Infrastructur ...

Air India marks 70 years since 1st India-UK flight

  Air India is marking 70 years since its first flight took off from Mumbai to London in June 1948, wh ...

@Powered By: Logicsart