FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     25 Sep 2017 10:16:30      انڈین آواز
Ad

قطر کی تنہائی ’اسلامی اقدار‘ کے خلاف ہے، ترک صدر ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے سے متعلق اقدامات کو ’اسلامی اقدار‘ کے منافی قرار دیا ہے۔ ایردوآن کا یہ بیان اس موضوع پر کسی مسلم رہنما کا سخت ترین بیان ہے۔

QATAR MAPترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کی مکمل ناکہ بندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’اسلامی اقدار کے منافی‘ قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ کے اس تنازعے کے اثرات خطے کے باہر تک دکھائی دے رہے ہیں۔ خلیجی ممالک کی جانب سے قطر پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور تمام سفارتی رابطے منقطع کر دینے کو آٹھ روز گزر چکے ہیں۔ ان ممالک کا الزام ہے کہ قطر دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے، جب کہ دوحہ حکومت ایسے تمام الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دے کر رد کرتی ہے۔

قطر اپنی ضروریات کی 80 فیصد اشیاء درآمد کرتا ہے اور اس کے ہم سایہ ممالک کی جانب سے اس پر سخت پابندیوں کی وجہ سے وہاں خوراک کی قلت کے خدشات ہیں۔ تیل اور گیس کی برآمدات پر انحصار کرنے والا ملک قطر ان پابندیوں کی وجہ سے کسی حد تک دباؤ کا شکار ہے اور اسی صورت حال میں متعدد بینکوں اور دیگر کاروباری اداروں نے وہاں اپنی سرگرمیاں کچھ محدود بھی کی ہیں۔

انقرہ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب میں رجب طیب ایردوآن نے کہا، ’’قطر کے معاملے میں ایک نہایت بھیانک غلطی کی گئی ہے۔ ایک قوم کو ہر طرح سے تنہا کرنے کے اقدامات غیرانسانی اور اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ یہ تو یوں ہے کہ قطر کے لیے سزائے موت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ’’قطر نے ترکی کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ جیسی شدت پسند تنظیم کے خلاف انتہائی ٹھوس موقف اپنا رکھا ہے۔۔۔ قطر کو نشانہ بنانے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں۔‘‘

یہ بات اہم ہے کہ ترکی نے موجودہ صورت حال میں بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ قطر کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر رکھے ہیں۔ ترکی اور قطر دونوں اخوان المسلمون کی حمایت کرتے ہیں، جب کہ یہ دنوں ممالک شام میں بشارالاسد کی حامی فورسز کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی معاونت بھی کرتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

NEWS IN HINDI

गुरुग्राम निकाय चुनाव में BJP को झटका, 35 वार्ड में महज 13 पर जीत

AMN गुरुग्राम नगर निगम चुनाव के चुनाव में BJP ...

Hindi: Text of PMs Mann Ki Baat on 24 September 2017

मेरे प्यारे देशवासियों, आप सबको नमस्कार । ...

Ad
Ad
Ad

SPORTS

Indian Wrestler Bajrang wins gold

Ashgabat Indians got four medals, including a gold through wrestler Bajrang, on the ninth day of the 5th Asia ...

Saksham Pedal Delhi a mass cycling event to be held on 5 November

New Delhi Over 5000 cyclists from all over the country will take part in the "Saksham Pedal Delhi" a premie ...

Ad

Archive

September 2017
M T W T F S S
« Aug    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+100
http://theindianawaaz.com/%D9%82%D8%B7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%86%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%DB%81/">
LINKEDIN