Ad
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Oct 2018 09:18:17      انڈین آواز
Ad

غیر ازدواجی تعلقات، جرم نہیں: سپریم کورٹ

condom

اے ایم این / نئی دہلی

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ غیر ازدواجی تعلقات (بدکاری) کوئی جرم نہیں۔ عدالت نے اس حوالے سے نو آبادیاتی دور کے ایک قانون کو خواتین کے خلاف امتیازی قرار دے دیا ہے۔

ایک صدی سے زائد پرانے قانون کے تحت اگر کوئی مرد کسی شادی شدہ عورت کے اس کے شوہر کی اجازت کے بغیر ہم بستری کرتا ہے تو وہ ’بدکاری‘ کا مرتکب ہوتا ہے جس کی سزا پانچ برس جیل مقرر تھی۔

ایک پٹیشنر نے اس قانون کو ظالمانہ اور خواتین کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ اس قانون کا خاتمہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رُکنی بینچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں لکھا، ’’غیر ازدواجی تعلقات کو مجرمانہ نقطہ نظر سے دیکھنا رجعت پسندانہ قدم ہے۔‘‘

متروک شدہ قانون کے مطابق خواتین نہ تو اس حوالے سے شکایت درج کرا سکتی ہیں اور نہ ہی انہیں بدکاری کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ قانون صرف مردوں سے ہی متعلق تھا۔

عدالت نے کہا کہ یہ قانون خواتین کو وقار اور ذاتی انتخاب کے حق سے محروم کرتے ہوئے ’’صرف شوہر کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ خواتین کو بطور منقولہ مال کے طور پر استعمال کر سکے۔‘‘ سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرا چڈ نے کہا، ’’یہ ہر خاتون کو حاصل جنسی خود مختاری کو نظر انداز کرتا ہے اور شادی کے بندھن میں عورت کو مختاری سے محروم کرتا ہے۔۔۔ وہ صرف اپنے شوہر کی مرضی کے تابع ہوتی ہے۔‘‘

رواں ماہ کے دوران یہ دوسرا ایسا موقع ہے جب سپریم کورٹ نے برطانوی نو آبادیاتی دور کے دو ایسے قوانین کا خاتمہ کیا ہے جو ملک کے سوا ارب شہریوں کی جنسی زندگی کے معاملات سے متعلق تھے۔ رواں ماہ کے دوران سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی سے متعلق 1861ء میں بنائے گئے قانون کو ختم کر دیا تھا۔

شادی کے بغیر ازدواجی تعلقات کے حوالے سے حکومتی وکلاء کا استدلال تھا کہ اسے ایک جرم ہی رہنے دیا جائے کیونکہ اس سے شادی کے ادارے کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور یہ خاندان اور بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ غیر ازدواجی تعلقات بالغ لوگوں کے درمیان ذاتی معاملہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad
Ad

MARQUEE

US school students discuss ways to gun control

             Students  discuss strategies on legislation, communities, schools, and mental health and ...

3000-year-old relics found in Saudi Arabia

Jarash, near Abha in saudi Arabia is among the most important archaeological sites in Asir province Excavat ...

Ad

@Powered By: Logicsart