واضح رہے اسلامک فقہ اکیڈمی نے اپنے قیام (۹۸۹۱ئ) سے لیکر اب تک ۰۲فقہی سمینار منعقد کئے جن میں اسّی (۰۸) سے زائد اہم سماجی،طبی، اقتصادی موضوعات پر بحث کے بعد فیصلے کئے گئے ہیں۔ موجودہ وقت کے پےچےدہ مسائل کا شرعی حل تلاش کرنا، فقہی وتحقےقی کاموں کے لئے نئی نسل کی تربےت اور اہم موضوعات پر لےٹرےچر کی فراہمی ہے، وغیرہ اکیڈمی کے اہم مقاصد میں شامل ہیں چنانچہ اب تک 20فقہی سےمےنار وں مےں 71مرکزی موضوعات پر 150سے زائد نئے مسائل پر غور وفکر کےا گےا اور چھ، سات، مسائل مےں اختلافِ رائے کے ساتھ اور بقےہ مےں اتفاقِ رائے کے ساتھ فےصلے کئے گئے، جس کی تفصےلات منظرِ عام پر آچکی ہےں۔ اکیڈمی کا ایک کارنامہ یہ ہے کہ اس نے مدارس کے فارغین کو نئے اور جدید مسائل پر سوچنے اور رائے قائم کرنےکا موقع عطاکیا ۔