FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     18 Jan 2019 03:14:07      انڈین آواز
Ad

عبادت گاہوں میں داخلے کی اجازت کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں شر انگیز مقدمہ

نئی دہلی:

دہلی ہائی کورٹ میں کسی سنجیو کمار نے پٹیشن داخل کی ہے کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو مسلم، پارسی اور عیسائی عبادت گاہوں میں کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں حتی کہ عورتوں کو حالت حیض میں اندر جانے کی اجازت دی جائے۔اس پٹیشن پر اپریل میں سنوائی ہوگی لیکن کسی بھی مخالف پارٹی کو ابھی تک اس پٹیشن کی کاپی نہیں دی گئی ہے۔ اس کی اطلاع ملنے پر دہلی پارسی انجمن نے اس کی کاپی حاصل کی اور انجمن کی صدر مسز آوا کھلر کی قیادت میں دہلی اقلیتی کمیشن سے مدد کے لئے رجوع کیا۔معاملے کی سنگینی کی وجہ سے بمبئی میں واقع قومی پارسی تنظیم ”پارسی پنچایت” کے صدر یزدی ڈیسائی بھی اس پارسی وفد میں شامل تھے۔ پارسی لوگوں کواس سے بڑی پریشانی ہے کیونکہ ان کے مقدس آتشکدے کے اندر صرف پارسی لوگ مخصوص شرطوں کے ساتھ جاسکتے ہیں۔ سب کو اجازت ملنے کے ان کے لئے بڑا مسئلہ پیش آجائے گا۔ کمیشن نے ان کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ، مفید مشورے دئے اور حسب ضرورت مقدمے میں فریق بننے یا کمیشن کی طرف سے کورٹ میں حلفنامہ داخل کرنے کی بھی یقین دہانی دلائی۔
پٹیشن کی فائل سے معلوم ہو اکہ پارسی آتشکدے کے علاوہ دہلی کی جامع مسجد اور کچھ عیسائی عبادت گاہوں کو بھی مذکورہ پیٹیشن میں جوابدہ بنایا گیا ہے۔صدر کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے فوری طورپر اس کی اطلاع اور پٹیشن کی کاپی مولانا سید احمد بخاری امام جامع مسجد اور دہلی کے اعلی عیسائی ذمہ داران کو بھیج دی ہے تا کہ کورٹ میں کوئی یک طرفہ فیصلہ نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

SPORTS

Maharashtra sweep all four gold medals in Kho-Kho; Haryana in three Kabaddi final at KIYG

  HSB / Pune On a day when there were only gold medals at stake, hosts Maharashtra made a clean s ...

Saina, Kidambi progress to quarterfinal of Malaysia Master

  Top Indian shuttlers Saina Nehwal and Kidambi Srikanth progressed to the quarterfinal of the Mal ...

Khelo India: Jharkhand stuns Odisha to set up Girls U-17 hockey title clash with Haryana

Harpal Singh Bedi / Pune “It is not over till it is over” Jharkhand proved this adage as after trailing 0 ...

Ad

MARQUEE

Major buildings in India go blue as part of UNICEF’s campaign on World Children’s Day

Our Correspondent / New Delhi Several monuments across India turned blue today Nov 20 – the World Children ...

US school students discuss ways to gun control

             Students  discuss strategies on legislation, communities, schools, and mental health and ...

CINEMA /TV/ ART

Noted Film actor Kader Khan passes away in Canada

Born in Kabul, Khan made his acting debut in 1973 with Rajesh Khanna's "Daag" and has featured in over 300 fil ...

Mortal remains of Mrinal Sen cremated in Kolkata

    Mortal remains of Legendary filmmaker Mrinal Sen, the last of the triumvirate of directi ...

Ad

@Powered By: Logicsart