FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     16 Dec 2017 01:07:26      انڈین آواز
Ad

شہباز شریف ہو سکتے ہیں پاکستان کے اگلے وزیر اعظم

NAWAZ- SHABAZ

AMN

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ نے مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کر دی۔ خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اگلے وزیراعظم کے حوالے سے غور کیا گیا جہاں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما، گورنر سندھ محمد زبیر دیگر قانونی ماہرین بھی شریک ہیں۔45 روز کے بعد شہباز شریف کا انتخاب عمل میں آئے گا تاہم اس دوران کسی اور ممبر پارلیمنٹ کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا جائے گا۔

دریں اثنا سبکدوش وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز شریف  کا کہنا ہے کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد بڑی طاقت کے ساتھ وزیراعظم واپس آئیں گے۔ویڈیو دیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں Another elected Prime Minister sent home, but only to see him return with greater force & support & soonest Insha’Allah. Stay strong PMLN.— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2017 سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے پاناما لیکس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار ٹوئٹر پیغام میں دےدیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ، کارکن ثابت قدم رہیں،بہت جلد وزیراعظم واپس آئیں گے۔ مریم نواز کا سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ جلد ہی بڑی طاقت اور حمایت کیساتھ وزیراعظم کو واپس لائیں گے ۔Today will pave the way for Nawaz Sharif’s resounding victory in 2018. He will be unstoppable. Insha’Allah. Rok sakte ho to rok lo !— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2017مریم نواز کے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کے فیصلے نے سال دوہزار اٹھارہ کے لئے نواز شریف کے لئے  فتح کی راہ ہموار کردی، ساتھ ہی انہوں نے جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ادا کیا گیا جملہ لکھا کہ روک سکتے ہوتو روک لو۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکش کمیشن کو نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا حکم دیا ہے…

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

Commonwealth Secretary General Scotland calls on Rajyavardhan Rathore in New Delhi

Commonwealth Secretary General, Patricia Janet Scotland called on Minister of Youth Affairs and Sports, Colone ...

Roger Federer named BBC overseas sports personality of the year

Roger Federer has been voted BBC overseas sports personality of the year for a record fourth time. The hono ...

Ad

Archive

December 2017
M T W T F S S
« Nov    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS99
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+
http://theindianawaaz.com/%D8%B4%DB%81%D8%A8%D8%A7%D8%B2-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%D9%81-%DB%81%D9%88-%D8%B3%DA%A9%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%DA%AF%D9%84%DB%92-%D9%88">
LINKEDIN