FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     19 Nov 2017 01:09:43      انڈین آواز
Ad

شرابی شوہروں کی پٹائی کے لیے بلے کا تحفہ

BAT FOR BRIDE

AMN

مدھیہ پردیش میں ایک اجتماعی شادی میں ایک وزیر نے دلہنوں کو تحفے میں لکٹری کے بلے دیے ہیں تاکہ وہ شراب نوشی اور خواتین کو زدو کوب کرنے والے شوہروں کی پٹائی کرسکیں۔

لگ بھگ ایک فٹ لمبے ان بلوں کو خواتین اکثر کپڑے دھونے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر گوپال بھارگو کی جانب سے دیے گئے ان بلوں پر درج ہے،’’ شرابیوں کی پٹائی کرنے کے لیے تحفہ، پولیس مداخلت نہیں کرے گی۔‘‘
گوپال بھارگو نے صحافیوں سے کہا،’’ اس تحفہ کا مقصد شراب نوشی کی وجہ سے بڑھتے ہوئےگھریلو تشدد کے مسئلے کو اجاگر کرنا ہے کیوں کہ پولیس غیر قانونی طور پر شراب بنانے والوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔‘‘
وزیر نے بھوپال میں اپنے آبائی علاقے گراہاکوٹا میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا تھا جس میں انہوں نے 700 بلے تقسیم کیے۔ بھرگاوا کا کہنا ہے،’’ ان بلوں کو دو طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے، خواتین انہیں کپڑے دھونے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں یا پھر بیویوں پر تشدد کرنے والے شوہروں کے خلاف عورتیں یہ بلے اپنا دفاع کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔‘‘

وزیر نے اپنے فیس بک پیج پر بلوں سمیت دلہنوں کی تصاویر کو شیئر کیا۔بھارگوا کا کہنا ہے کہ انہوں نے دس ہزار بلے بنانے کا آرڈر دیا ہوا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے اس عمل سے خواتین کو تشدد پر اکسایا جائے گا ؟ اس کے جواب میں بھارگوا کا کہنا تھا کہ وہ ہر صورت میں خواتین کا ساتھ دیں گے۔ ببھارگوا کا کہنا ہے کہ ملک میں شراب نوشی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں گھریلو تشدد سے تنگ آکر عورتوں نے خودکشیاں کی ہیں۔
بھارگوا کا کہنا ہے،’’ ہم ایک ماہ کے بعد مختلف گھروں میں سروے کریں گے اور دیکھیں گے کہ بلے تقسیم کرنے کے اس سلسلے میں کچھ فائدہ بھی ہوا ہے ؟ اور اگر اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے تو بلوں کو دوسرے علاقوں میں بھی تقسیم کیا جائے گا۔‘‘

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

NEWS IN HINDI

UP: अवैध गन्ना खरीद में लिप्त गन्ना माफिया जाएंगे जेल

अवैध खरीद में लिप्त पाए जाने पर चीनी मिलें ...

GST परिषद ने 178 वस्‍तुओं पर कर की दर घटाकर 28 से 18% की

28 प्रतिशत की ऊंची स्‍लैब में केवल पचास वस् ...

Ad
Ad
Ad

SPORTS

Reddy consolidates his position at top in National Racing Championship

H S BEDI / Greater Noida Defending champion Anindith Reddy swept both his races on the opening day of the 20t ...

Football: Bhutia offers to train Kashmiri Youth Majid Khan

HARPAL SINGH BEDI / NEW DELHI In a welcome move former FOOTBALL captain Bhaichung Bhutia on Saturday offered ...

Ad

Archive

November 2017
M T W T F S S
« Oct    
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS99
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+
http://theindianawaaz.com/%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%A8%DB%8C-%D8%B4%D9%88%DB%81%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D9%B9%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A8%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%AD%D9%81%DB%81">
LINKEDIN