FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     27 Jul 2017 10:01:44      انڈین آواز

سید شہاب الدین کی یاد میں پٹنہ میں تعزیتی جلسہ

پٹنہ: آزادی کے بعد ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والوں میں مرحوم سید شہاب الدین کا مقام صف اول کے رہنماﺅں میں ہوتی ہے۔ وہ ہندوستان کی روح کے نمائندہ تھے، جنہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کی ترجمانی کرکے دراصل ہندوستان کی ترجمانی کی وہ صرف مسلمانوں کے لیڈر نہیں تھے بلکہ پورے ہندوستانیوں کے لیڈر تھے۔ یہ تعزیتی کلمات اردو مشاورتی کمیٹی کے صدر نشیں شفیع مشہدی نے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ( بہار چیپٹر) کے زیر اہتمام بہار اردو اکادمی میں منعقد تعزیتی نشست میں کی۔ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہی شہر کے رہنے کی وجہ سے ایام طفلی سے ہی میں انکے قریب رہا گوکہ وہ میرے رشتہ دار تھے۔ انکے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ واقعی وہ جینیس تھے۔ انہوں نے ہر میدان عمل میں جس طرح سے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا وہ اللہ تعالیٰ بہت کم لوگوں کے حصہ میں دیتا ہے۔

shabuddin patna

جمعیت علماءبہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری نے کہا کہ وہ جمعیت کے جلسوں میں اکثر موجود رہا کرتے۔ ملت کے مسائل کیلئے وہ ہر وقت فکرمند رہتے۔

مسلمانوں کے بہت سارے معاملات میں انکے دو ٹوک نظریہ سے ملت کی سربلندی کا احساس ہوتا ۔ وہ ہر سطح پر مسلمانوں کی آواز بہت مضبوطی کے ساتھ رکھتے۔ چاہے وہ مشاورت کے بینرتلے ہو یا پارلیامنٹ کے اندر ۔انکی قائدانہ صلاحیت سے مخالفین بھی گھبراتے ۔انکے دلائل کافی ٹھوس ہوتے تھے۔
جماعت اسلامی بہار کے امیر مقامی مولانا رضوان اصلاحی نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ وہ کبھی مصلحت سے کام نہیں لیتے ۔ انکے کردار کی شفافیت اور ٹھوس ارادے کی آج کے دور میں سخت ضرورت ہے ۔ وہ بڑے ایماندار لیڈر تھے ۔

بزرگ مومن لیڈر و معمر صحافی خورشید انور عارفی نے اپنے تعزیتی کلمات میں اس بات کا اعتراف کہ بلاشبہ وہ ہندوستانی سیاست کے ایک تیز دماغ اور ذہین لیڈر

تھے۔ اسکول کے زمانہ میں میٹر ک کے امتحان میں ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرشاد کے ریکارڈ کو توڑنے کے بعد شہر میں جو خوشی دیکھنے کو ملی  قابل رشک تھا۔ وہ ایک اچھے انسان کے ساتھ ایک بہترین لیڈر تھے

مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ کے پرنسپل حضرت مولانا سید شاہ مشہود احمد قادر ی ندوی نے کہا کہ مرحوم سید شہاب الدین گوناگوں خوبیوں کے مالک تھے۔ ہمارے والد ماجد سے انکے رشتہ برادرانہ تھے ۔ وہ ملت کے سربلندی کے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے۔
اردو کونسل ہند کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر اسلم جاوداں نے کہا کہ کسی بھی شخصیت کا اعتراف انکی زندگی میں بھی ہونا چاہیئے ۔ سید شہاب الدین ایک لیڈر تھے ۔ انکے کارناموں کو تاریخ سنہرے حروف میں لکھے جانے لائق ہے۔

معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بی ایچ خاں نے بھی مرحوم کو ملک و ملت کا ایک عظیم لیڈر بتایا۔ معروف شاعر عطا عابدی نے کہا مرحوم کے ساتھ گذرے ہوئے لمحات کی روشنی میں یہ کہا کہ واقعی وہ ملت کی پسماندگی کے لئے پریشان رہتے تھے معروف صحافی ریاض عظیم آبادی نے کہا کہ سید شہاب الدین کے افکار و نظریات پر عمل کرنا آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ معروف صحافی اشرف استھانوی نے کہا کہ سید شہاب الدین بلاشبہ ایک بڑے لیڈر تھے ۔آفتاب احمد نے اس موقع پر کہا کہ جب وہ رنگون میں سفیر تھے تو ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے مقبرے کی تعمیرکروائی
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ( بہار چیپٹر) کے نائب صدر سید شکیل حسن نے تعزیتی نشست کی صدارت کرتے ہوئے مرحوم کے تئیں اپنے والہانہ اور جذباتی لگاﺅ کا ذکر بھی کیا ۔تعزیتی نشست کی نظامت حلقہ ادب کے جنرل سکریٹری و معروف افسانہ نگار فخر الدین عارفی نے کی اور اس موقع پر انہوں سید شہاب الدین کے بارے کافی مدلل جانکاری بھی دی

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے رکن مرکزیہ نوشاد انصاری نے سید شہاب الدین کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا کہ جب کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ( بہار چیپٹر) کے نائب صدر و مشہور شاعر حسن نواب حسن نے سید شہاب الدین کے تئیں منظوم خراج عقیدت پیش کی
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ( بہار چیپٹر) کے سکریٹری جنرل انوارالہدیٰ نے تعزیتی تجویز پیش کی ۔

اس تعزیتی نشست میں سماج کے ہر مکتبہ فکر کی نمائندہ شخصیات موجود تھیں ۔ حضرت مولانا سید شاہ مشہود احمد قادری کی دعا کے ساتھ تعزیتی نشست اختتام پذیر ہوئی

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad
Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

Kylie Masse wins 100m backstroke world gold in record time

  Kylie Masse of Canada stormed to women's 100m backstroke gold in a new world-record time at the ...

BCCI’s Special General Meeting to be held today

A Special General Meeting of the BCCI will be held today and there are indications that a majority of its stat ...

Ad

Archive

July 2017
M T W T F S S
« Jun    
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart