FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     21 Mar 2019 09:08:18      انڈین آواز
Ad

سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہم تسلیم کریں گے :مولاناارشدمدنی

بابری ملکیت مسجد مقدمہ
نئی دہلی

آج سپریم کورٹ میں جب بابری مسجد ملکیت مقدمہ پیش ہوا تو جمعیۃعلماء ہند کے وکلاء پیروی کیلئے عدالت میں موجودتھے ، اس سے قبل کے کسی طرح کی کارروائی عمل میں آتی چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس کشن کول پر مشتمل بینچ نے یہ کہہ کر سماعت 10؍ جنوری تک کے لئے ملتوی کردی کہ اس کے لئے وہ ایک موزوں بینچ تشکیل دیگی اور اب وہی اس بات کا فیصلہ کریگی کہ مقدمہ کی آئندہ سماعت کا لائحہ عمل کیا ہو، قابل ذکر ہے کہ مقدمہ کی فریق اول جمعیۃ علماء ہند کے لیڈ میٹر سول سماعت پٹیشن نمبر 10866-10867/2010 (محمد صدیق جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش )کی طرف سے مسلمانوں کا موقف رکھنے کے لئے آج سینئرایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیودھون سینئرایڈوکیٹ راجو رام چندرن، سینئرایڈوکیٹ ورندہ گروور،ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول د دیگر پیش ہوئے جبکہ فریق مخالف کی جانب سے ہریش سالوے ، ویدیاناتھن اور اتر پردیش حکومت کی جانب سے اے جی تشار مہتا و دیگر موجود تھے ،لیکن عدالت نے کسی بھی فریق کو سنے بغیر ہی اپنا فیصلہ صادر کردیا کہ اس معاملے کی سماعت 10؍ جنوری کو ہوگی اور اس درمیان مناسب بینچ اگلی کارروائی کے لیئے لائحہ عمل تیار کریگی۔حالانکہ چیف جسٹس آف انڈیا نے موزوں بینچ کے تعلق سے صاف صاف کچھ نہیں کہا کیونکہ تیس سیکنڈ کے اندر ہی معاملے کی سماعت ملتوی کیئے جانے کا ااعلان کردیا لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کے چیف جسٹس آف انڈیا کے فیصلہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 10؍ جنوری سے قبل چیف جسٹس آف انڈیا ایک سہ رکنی بینچ کا تعین کردیں گے ۔اسی درمیان رام جنم بھومی بابری مسجد معاملے کی جلدا زجلد یومیہ سماعت سے متعلق مفاد عامہ کی ایک عرضداشت بھی عدالت نے مستردکردی اور کہا کہ معاملہ کی سماعت کو لیکر وہ گزشتہ 29؍اکتوبر کوہی اپنافیصلہ سناچکی ہے۔
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نے آج کی پیش رفت کے حوالہ سے کہا کہ ہمارے وکلاء کو پوری تیاری کے ساتھ گئے تھے مگر جس طرح فاضل عدالت نے کسی موزوں بینچ کی تشکیل کی بات کہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اب اس معامعلہ کی سماعت ایک نئی بینچ کریگی ،انہوں نے کہا کہ فاضل عدالت کو اس کامکمل اختیارہے کہ وہ مقدمہ کو جس بینچ کے حوالہ کرنا چاہے کرسکتی ہے ، چنانچہ اب 10؍ جنوری کو ہی اس بات کا خلاصہ ممکن ہے کہ آئندہ سماعت کی نوعیت کیا ہوگی ، مولانامدنی نے کہا کہ عدالت نے روزانہ سماعت کولیکر دائر ایک عرضی بھی مستردکردی ہے اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ عدالت عجلت میں کوئی فیصلہ صادرنہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ اس کی حساسیت سے آگاہ ہے ،اس لئے اس کے تمام پہلووں کا باریکی سے جائزہ لینا چاہتی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے وکلاء تمام شواہد دستاویزات کی شکل میں عدالت میں پیش کرچکے ہیں جن کی تعدادہزاروں میں ہے ، ان میں تراجم کے ساتھ ساتھ گواہوں کے بیانات اور محکمہ آثارقدیمہ کی رپورٹ بھی شامل ہیں، اور ان سب کی تفصیل کئی ہزارصفحات پر پھیلی ہوئی ہے ، چنانچہ کوئی فیصلہ دینے سے قبل فاضل جج صاحبان ان دستاویزات کا باریک بینی سے یقیناًمطالعہ فرمائیں گے اور اس میں اچھا خاصاوقت صرف ہوگا ، مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہورہی ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ مقدمہ کا فیصلہ جلد ازجلد آئے ، دوسرے ہم ابتداسے یہ بھی کہتے آئے ہیں کہ ہم عدلیہ پر اعتمادہی نہیں کرتے بلکہ اس کا پورا احترام کرتے ہیں اس لئے سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے تسلیم کرنے کے لئے تیارہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

POLITICS

BJP Releases First List: PM Modi to Contest from Varanasi, Amit Shah Gets Advani’s Seat

BJP Releases First List: PM Modi to Contest from Varanasi, Amit Shah Gets Advani's Seat   File ph ...

Cong will not allow Citizenship Amendment Bill in Parliament: Rahul

AMN Congress President Rahul Gandhi has assured the people of the northeast region that the party will not al ...

PM Modi attacks Cong over dynastic politics; Rahul hits back

AMN / NEW DELHI As the elections for the Lok sabha getting momentum, Prime Minister Narendra Modi today launc ...

SPORTS

India wins 368 medals at Special Olympics World Summer Games

  India returned with 368 medals, including 85 gold, at the Special Olympics World Summer Games, held at ...

Global superstars to perform at Closing Ceremony for Special Olympics, Abu Dhabi

    Some of the biggest names in world music will perform at the spectacular Closing Ceremony ...

Prithviraj Tondaiman on course for final in ISSF Shotgun World Cup

  In shooting, India's Prithviraj Tondaiman shot two perfect rounds of 25, to stay on course for the m ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Documentary on Menstruation stigma ‘Period’ wins Oscar

  WEB DESK A Netflix documentary Period. End of sentence, on the menstruation taboo in rural India has ...

Ad

@Powered By: Logicsart