इंडियन आवाज़     22 Apr 2018 02:27:27      انڈین آواز

سول سروسز امتحانات، 2016-کی نمایاں جھلکیاں :UPSC

نئی دہلی، سول سروسز امتحانات (سی ایس ای)2016 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان نتائج کی نمایاں جھلکیاں درج ذیل ہیں۔

UPSC Logoسول سروسز(ابتدائی)امتحان 2016 کا انعقاد 7 اگست2016 کو کیاگیا تھا۔ 11،35،943 امیدواران نے اس امتحان میں شریک ہونے کیلئے درخواست گزاری تھی، جن میں سے اصلاً 4،59،659 امیدواران نے امتحان میں شرکت کی۔ 15،452 امیدواران نے تحریری(مین)امتحان کیلئے کامیابی حاصل کی، جس کا انعقاد دسمبر 2016 میں کیاگیاتھا۔ ان میں سے 2، 961امیدواران نے مارچ-مئی 2016 میں منعقد ہونےوالےپرسنالٹی ٹسٹ کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔
44 جسمانی معذورین (22امیدواران ہڈیوں کے نقص کی وجہ سے معذور، 7 امیدواران ضعف بصارت کی وجہ سے معذور اور 15 امیدواران کو سمعی معذوری) سمیت

مجموعی طورپر 1099 امیدواران(846افراد اور 253خواتین)کے ناموں کی سفارش کمیشن کی جانب سے مختلف خدمات میں تقرر کیلئے کی گئی ہے۔
خاتون امیدوار محترمہ نندنی کے آر (رول نمبر 134810)نے سول سروسز امتحان 2016میں سب سے اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ موصوفہ کا تعلق دیگر پسماندہ طبقات کے زمرے سے ہے۔ انہوں نے آپشنل سبجیکٹ یعنی اختیاری مضمون کے طور پر کنڑ ادب کو بنیاد بنا کر کامیابی حاصل کی ہے۔ موصوفہ ایم ایس رمیہ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ آف بنگلور سے گریجویٹ بی ای(سول انجینئرنگ) ہیں۔

جناب انمول شیر سنگھ بیدی(رول نمبر 561742)نے مردوں میں سب سے اعلیٰ مقام اور مجموعی طورپر پورے امتحان میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بی آئی ٹی ایس (بٹس) پلانی سے کمپیوٹر سائنس میں بی ای کی ڈگری حاصل کی ہے۔

سرکرد ہ 25 امیدواران میں 18 افراد اور 7 خواتین کے نام شامل ہیں۔
تعلیمی استعداد کے لحاظ سے 25 سرکردہ امیدواران ایسے ہیں، جن کا تعلق انجینئرنگ، سائنسز، اقتصادیات اور جنگل بانی پس منظر سے ہے اور انہوں نے ملک کے مقتدراداروں مثلاً آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی ایس ایم، بی آئی ٹی ایس پالنی، وی آئی ٹی، ایم ایس آر آئی ٹی، ڈی سی ای، ڈی یو، انا یونیورسٹی وغیرہ سے ڈگریاں حاصل کی ہیں۔
25 سرکردہ امیدواران نے امتحان میں جواختیاری مضامین منتخب کئے تھے، ان مضامین مویشی پالن اور مویشیوں کے علاج و معالجہ سے متعلق سائنس، عمرانیات ، اقتصادیات، الیکٹریکل انجنیئر، جغرافیہ، تاریخ، ریاضی، پولٹکل سائنس اور انٹر نیشنل ریلیشنز، پبلک ایڈمنسٹریشن، نفسیات اور کنڑ اور تیلگو ادب جیسے شعبے شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

QAUMI AWAAZ

Justice Rajinder Sachar is no more

  AMN / NEW DELHI Well know legal luminary, human righ activist and former Chief Justice of the Delhi ...

“Sabka Saath, Sabka Vikas” is not mere a slogan, says Naqvi

Our Correspondent / Rampur Union Minority Affairs Minister Mukhtar Abbas Naqvi today said that “Sabka Saath ...

Supreme Court judgment recognises powers of NCMEI

Our Correspondent / NEW DELHI The Supreme Court has ruled that the National Commission for Minority Education ...

SPORTS

TTFI recommends CWG medalist Manika Batra’s name for Arjuna Award

The Table Tennis Federation of India (TTFI) has recommended Manika Batra, the country's only quadruple medalli ...

Bengaluru FC wins Super Cup Football tournament

Bengaluru FC have won the inaugural edition of Super Cup Football tournament.=In the final at the Kalinga Stad ...

CWG 2018: Shuttlers continue India’s medal rush in Gold Coast

Gold Coast India's badminton players continued their fine run here on Sunday with Saina Nehwal and Kidambi ...

@Powered By: Logicsart