FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     19 Jan 2018 03:21:09      انڈین آواز
Ad

سعودی عرب سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ بگڑے ہوئے تعلقات کو بہتر کرنے پر تیار ہے۔ اس سلسلے میں روحانی نے شرائط بھی رکھی ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی روابط صرف اسی صورت میں دوبارہ سے قائم ہو سکتے ہیں اگر ریاض حکومت یمن پر بمباری بند کر دے اور اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام تر مبینہ تعلقات ختم کرے۔ آج نشر کیے جانے والے خطاب میں روحانی کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی حریفوں کے اچھے تعلقات بھی ہو سکتے ہیں اگر سعودی اسرائیل کے ساتھ اپنی جھوٹی دوستی کو توڑ دیتے ہیں تو۔ روحانی کے بقول، ’’یمن میں سعودی عسکری اتحاد کی غیر انسانی بمباری کو بھی بند کیا جانا ضروری ہے۔‘‘

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مارچ 2015 میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ سعودی عرب کو خوف ہے کہ یمن پر حوثی باغیوں کے قبضے سے جزیرہ نما عرب میں اس کے حریف ملک ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو گا۔ ریاض حکومت نے جنوری 2016ء میں ایرانی مظاہرین کی جانب سے تہران میں سعودی سفارتی دفتر پر حملے کے بعد سے ایران سے تمام تر روابط منقطع کر دیتے تھے

مشرق وسطیٰ کے دونوں بڑے حریف طاقتیں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں گزشتہ برسوں کے دوران کئی مرتبہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ ابھی چند ماہ قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر یمن میں حوثی باغیوں کو مدد فراہم کرنے کو سعودی عرب کے خلاف ’براہ راست جارحیت‘ اور جنگ کے مترادف قرار دیا تھا۔تاہم جواب میں ایرانی صدر روحانی نے اپنے ردعمل میں سعودی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،’’ آپ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور مقام کو جانتے ہیں۔‘‘ روحانی نے مزید کہا، ’’ آپ سے زیادہ طاقتور لوگ بھی ایران کے عوام کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔‘

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

SPORTS

Strong Indian team for Asian Badminton Team Championships

HARPAL SINGH BEDI /New Delhi After narrowly missing out on a spot at the semi-finals of the Asian Badminton T ...

Football Federation stressed on zero tolerance policy

HARPAL SINGH BEDI /NEW DELHI     All India Football Federation’s Integrity Officer Jave ...

Ad
Ad
Ad
Ad

Archive

January 2018
M T W T F S S
« Dec    
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ