FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     18 Nov 2017 03:59:18      انڈین آواز
Ad

روہنگیائی مہاجرین کوملک بدر کرنے کامنصوبہ، قومی انسانی حقوق کمیشن کاحکومت کو نوٹس

نیوزڈیسک
NHRCنیی دہلی / قومی انسانی حقوق کمیشن نے ملک کے متعددحصوں میں رہائش پذیر روہنگیا مہاجرین کومیانمارسے غیرقانونی طور منتقل کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیاہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں میں دایاں بازو کی جماعتوں کی طرف سے یہاں مقیم روہنگیائی مہاجرین کو کھدیڑنے کے لئے آئے دن شور و غل کر کے ریاستی حکومت پر مسلسل دباﺅ بنایا جا رہا تھا ۔ میانمار میں بودھ طبقہ کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں روہنگیائی مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں ہجرت کی تھی اور وہاں سے کچھ مہاجرین ہندوستان وارد ہوئے جب کہ قریب سات ہزار مہاجرین جموں آ گئے ۔مرکزنے کہاتھا کہ غیرقانونی ہجرت جیسے روہنگیاسیکورٹی کے لئے ایک چیلنج بنے ہوئے ہیںاور یہ خدشہ ظاہر کیا کہ وہ دہشت گردگروپوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔اس لئے ریاستی سرکار وں سے کہاگیا ہے کہ وہ اُن کی شناخت کریں اورانہیں نکال باہر کریں۔اس معاملے کانوٹس لیتے ہوئے این ایچ آرسی نے کہاہے کہ اس وقت تک ملک میں انسانی اقدار کے ضمن میں ایک توازن برقرار رہاہے ۔این ایچ آرسی نے کہاہے کہ بھارت صدیوں سے رفیوجیوں کامسکن رہاہے ۔کمیشن نے میڈیا کی ان رپورٹوں کا سخت نوٹس لیاہے جن میں کہاگیاہے کہ بھارت سرکار قریباً 40ہزار میانمارکے روہنگیا مہاجرین جوبھارت کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیںکوملک بدرکرنے کانوٹس جاری کیاہے۔ کمیشن نے اپنے سیکریٹری کے ذریعہ مرکزی وزارت داخلہ کوایک نوٹس جاری کیاہے جس میں کہاگیا ہے کہ وہ چارہفتوں کے اندر اس سلسلے میں ایک تفصیلی بیان پیش کرے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ رفیوجی غیرملکی ہیں مگرآخروہ بھی انسان ہی ہیںاوراس سلسلے میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل صورت حال کے ہرپہلوکو مدنظررکھاجانا لازمی ہے۔کمیشن نے مرکز سے کہاہے کہ یہ حقیقت ہے کہ روہنگیا یہاں طویل عرصے سے رہتے چلے آرہے ہیں اورانہیں اس بات کا خوف ہے کہ اگرانہیں اپنے وطن واپس بھیجا جائے توانہیں وہاں ستایاجائے گا۔چندروزقبل ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے بھی نیو یارک میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ ”یقینی طور پر رفیوجیوں کے بارے میں ہمیں تشویش لاحق ہے ‘۔ ہندوستان کی طرف سے روہنگیائی مہاجرین کویو این او میں رجسٹر ہونے کے قطع نظر ملک بدر کئے جانے کے اعلان بارے پوچھے جانے پر اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ” ایک بار رفیوجی رجسٹر ہو جائیں تو انہیں ان ممالک میں واپس نہیں بھیجا جا سکتا جہاں انہیں کسی قسم کا خطرہ ہو“۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل گٹرز اس سے قبل رفیوجیوں کے لئے بنائے گئے یواین ہائی کمیشن (UNHCR) کے کمشنرتھے ، اقوام متحدہ کے سربراہ کے طور پر وہ رفیوجیوں کے مسائل کے تئیں زیادہ حساس سمجھے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ رفیوجی ہائی کمیشن یہ معاملہ ہندوستانی حکومت کے ساتھ اٹھائے گا اوربھارت کو رفیوجیوں کو ملک بدر کرنے بارے اقوام متحدہ کے موقف سے آگاہ کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کسی بھی مہاجر کو ایسی کسی بھی جگہ پر واپس نہیں بھیجا جا سکتا جہاں رنگ، نسل، مذہب، قومیت یاسماجی و سیاسی وابستگی کی بنیاد پر اس کی جان یا آزادی کو خطرہ ہو۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھی روہنگیائی مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی خبروں کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے ۔اقوام متحدہ کی جانب سے ہندوستان پر روہنگیائی مہاجرین کو ملک بدر نہ کرنے کے حوالہ سے بنائے جانے والے دباﺅ سے جموں خطہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔دایاں بازو کی جماعتوں کے علاہ کچھ سیاسی پارٹی بھی روہنگیائی مہاجرین کو جموں سے نکالنے کو لے کر بی جے پی پر مسلسل دباﺅ بناتی رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی وجہ سے جموں کا آبادیاتی تناسب تبدیل ہو رہا ہے۔ پردیش بھاجپا نے مرکزی سرکار کو مطلع کردیا ہے کہ اگر روہنگیائی مہاجرین کو یہاں سے نہیں نکالاجا سکتا ہے تواس کا پارٹی کو سیاسی خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اس طرح انہوں نے چند مرکزی وزراءکو بھی اس مسئلہ پر ہمنوا بنا لیا تھا۔ بی جے پی کی جموں اکائی کامطالبہ ہے کہ اگر روہنگیائی مہاجرین کو ان کے وطن واپس نہیں بھی بھیجا جا سکتا ہے تو کم از کم انہیں جموں سے کسی دوسری جگہ پر منتقل کر دیا جائے

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

NEWS IN HINDI

UP: अवैध गन्ना खरीद में लिप्त गन्ना माफिया जाएंगे जेल

अवैध खरीद में लिप्त पाए जाने पर चीनी मिलें ...

GST परिषद ने 178 वस्‍तुओं पर कर की दर घटाकर 28 से 18% की

28 प्रतिशत की ऊंची स्‍लैब में केवल पचास वस् ...

Ad
Ad
Ad

SPORTS

Kapur eyes more success at AfrAsia Bank Mauritius Open

HARPAL SINGH BEDI/ NEW DELHI After Winning Panasonic Open India, Shiv Kapur now hopes to sweeten his year whe ...

Stage set for grand finale of 20th JK Tyre FMSCI Racing Championship

Anindith, Chittesh start as favourites H S BEDI /Greater Noida The 20th JK Tyre FMSCI National Racing Champi ...

Ad

Archive

November 2017
M T W T F S S
« Oct    
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS
Follow by Email
Facebook210
Facebook
Google+
http://theindianawaaz.com/%D8%B1%D9%88%DB%81%D9%86%DA%AF%DB%8C%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%85%DB%81%D8%A7%D8%AC%D8%B1%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%88%D9%85%D9%84%DA%A9-%D8%A8%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D9%85%D9%86">
LINKEDIN