इंडियन आवाज़     20 Apr 2018 06:10:56      انڈین آواز

دنیا بھر میں ایک کروڑ ٢٠ لاکھ بچیوں کی کمسنی میں شادیاں، یونیسف

Child_Marriage

بچوں کی بہبود کے لیے سرگرم عالمی تنظیم یونیسف کے نئے اعداد و شمار کی رُو سے دنیا بھر میں سالانہ بنیادوں پر اٹھارہ سال سے کم عمر بارہ ملین بچیوں کی شادیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہ تازہ رپورٹ گزشتہ دنوں جاری کی گئی ہے۔

عالمی سطح پر بچیوں کی کم عمری میں شادی سے متعلق یہ نیا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ ایک عشرے کے مقابلے میں ان شادیوں کی شرح میں پندرہ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ہر چار میں سے ایک بچی کی کم سنی میں شادی کر دی جاتی ہے جبکہ پہلے یہ شرح ہر پانچ میں سے ایک تھی۔

عالمی ادارہ برائے اطفال کا تاہم یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بلوغت کی عمر سے پہلے بچیوں کی شادی کی یہ شرح برقرار رہی تو سن 2030 تک ایک سو پچاس ملین سے زائد لڑکیوں کو اٹھارہ سال کی عمر سے قبل ہی بیاہ دیا جائے گا۔

یونیسف کی پرنسپل جینڈر ایڈوائزر انجو ملہوترا نے اپنے ایک بیان میں کہا،’’جب ایک بچی کو جبری شادی کے لیےمجبور کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج اسے عمر بھر بھگتنے پڑتے ہیں۔ اس کے لیے اسکول جانے اور تعلیم مکمل کرنے کے مواقع کم تر ہو جاتے ہیں اور اپنے شوہر کی طرف سے زیادتی اور دوران حمل پیچیدگیوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔‘‘
جنوبی ایشیائی ممالک میں پچپنے کی شادیوں میں گزشتہ دس برس میں پچاس فیصد سے تیس فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سب صحارن افریقہ میں بھی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ اس خطے میں جہاں ایک دہائی پہلے یہ شرح تینتالیس فیصد تھی وہ اب گھٹ کر اڑتیس فیصد رہ گئی ہے۔
یونیسف کے ڈیٹا کے مطابق آج 650 ملین خواتین ایسی ہیں جن کی شادی سنِ بلوغت سے قبل کر دی گئی تھی۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف میں سے ایک سن 2030 تک عالمی سطح پر کمسنی کی شادیوں کا خاتمہ بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

QAUMI AWAAZ

Justice Rajinder Sachar is no more

  AMN / NEW DELHI Well know legal luminary, human righ activist and former Chief Justice of the Delhi ...

“Sabka Saath, Sabka Vikas” is not mere a slogan, says Naqvi

Our Correspondent / Rampur Union Minority Affairs Minister Mukhtar Abbas Naqvi today said that “Sabka Saath ...

Supreme Court judgment recognises powers of NCMEI

Our Correspondent / NEW DELHI The Supreme Court has ruled that the National Commission for Minority Education ...

SPORTS

CWG 2018: Shuttlers continue India’s medal rush in Gold Coast

Gold Coast India's badminton players continued their fine run here on Sunday with Saina Nehwal and Kidambi ...

CWG 2018: Manika strikes gold, clinches mixed bronze with Sathiyan in Table Tennis

Gold Coast India's Manika Batra won the bronze medal in the mixed doubles team event of Table Tennis with G ...

Saina Nehwal clinches Badminton Singles Gold in CWG

  https://twitter.com/TheBridge_IN/status/985386456511266816 On the concluding day of the Commonwealt ...

@Powered By: Logicsart