FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Feb 2019 12:56:08      انڈین آواز
Ad

خودکش حملے اسلامی اصولوں کے منافی ، ستر علماء کا فتویٰ

AMN

پاکستان، افغانستان اور دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا کے ستر معتبر علماء نے خودکُش حملوں سمیت پرتشدد انتہاپسندی اور دہشت گردی کو اسلامی اصولوں کے منافی قرار دے دیا ہے۔

افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے انڈونیشیا میں ہونے والی مذہبی کانفرنس کے دوران افغان طالبان کو جنگ کے خاتمے کے لیے واضح پیغام دیا گیا ہے۔  پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے ستر علماء نے خودکش حملوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے مذہبی رہنماؤں سے انڈونیشیا میں ہونے والی بوگور کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ افغان علماء کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ’’افغانستان میں حملہ آور کفار کو اپنا نام استعمال نہ کرنے دیں۔ اور اس کانفرنس میں شرکت کا مطلب ان کے عناد پرستانہ مقاصد کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔‘‘

اس ایک روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدو دو کا کہنا تھا کہ ان کا ملک افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن کے قیام کے لیے علماء اور مذہبی شخصیات کے کردار میں اضافہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’ خاص طور پر انڈونیشیا، پاکستان اور افغانستان کے علماء کی آواز کے ذریعے بھائی چارے کی فضا کو بہتر بنایا جانا چاہیے تاکہ افغانستان میں امن قائم ہو۔‘‘

انڈونیشیا کے صدر کا کہنا تھا کہ ’’علماء امن کے نمائندے ہیں۔ یہ پرامن معاشرے تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔‘‘ جاری ہونے والے اعلامیے میں علماء کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دہشت گردی سمیت پرتشدد انتہاپسندی کو مسترد کرتا ہے۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے، ’’ہم توثیق کرتے ہیں کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی مذہب، قوم، تہذیب یا نسلی گروپ سے نتھی نہ کیا جائے۔پرتشدد انتہاپسندی اور خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام اقسام اسلام کے مقدس اصولوں کے خلاف ہیں۔‘‘

بوگور کے صدارتی محل میں اس کانفرنس کا انعقاد انڈونیشیا علماء کونسل کی طرف سے کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

SPORTS

Top Shooters of the World to hit the targets for 14 Olympic quota places at World Cup

Harpal Singh Bedi / New Delhi About 500 top shooters from 60-nations are all set to hit the targets for 14 To ...

SC appoints former judge Justice DK Jain as ombudsman for BCCI

The Supreme Court has appointed former apex court judge Justice DK Jain as the first court-appointed ombudsman ...

IOC suspends all Indian applications to host future events after Pak athletes denied visas

WEB DESK   The International Olympic Committee IOC has suspended all Indian applications to host fu ...

Ad

MARQUEE

President Kovind confers PM Rashtriya Bal Puraskar 2019

    AMN / NEW DELHI President Ram Nath Kovind today conferred the Pradhan Mantri Rashtriya ...

Major buildings in India go blue as part of UNICEF’s campaign on World Children’s Day

Our Correspondent / New Delhi Several monuments across India turned blue today Nov 20 – the World Children ...

CINEMA /TV/ ART

Indian short film wins award at Clermont-Ferrand Film Festival

  By Utpal Borpujari / New Delhi “Binnu Ka Sapna”, a short film by Kanu Behl of “Titli” fame, ...

Google dedicates doodle to Madhubala on her 86th birth anniversary

Google dedicates doodle to Madhubala on her 86th birth anniversary   One of India's most beautifu ...

Ad

@Powered By: Logicsart