FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     18 Nov 2017 03:59:10      انڈین آواز
Ad

تین طلاقیں غیر آئینی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

MuslimWomenنیی دہلی
سپریم کورٹ نے منگل کے روز مسلمانوں میں بیک وقت تین طلاقیں دینے کے شرعی قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ مسلم خواتین کے لیے اس عدالتی فیصلے کو تاریخی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

اس متنازعہ شرعی قانون کے تحت مسلم شوہر اپنی بیوی کو محض تین بار لفظ طلاق کہہ کر شادی کا بندھن ختم کر سکتا ہے۔ بعض واقعات میں تو واٹس ایپ اور اسکائپ کے ذریعے بھی خواتین کو طلاق دی گئی ہے۔ مسلم خواتین کا کہنا ہے کہ اس طرح یک دم طلاق دے کر اُن کے شوہر اُنہیں سماج میں محروم اور خالی ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں۔

ہندوستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور کئی ایک خواتین نے خود بھی اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ ان درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کا ایک پانچ رکنی بینچ کر رہا تھا۔ اس پانچ رکنی بینچ کے تین ججوں نے بیک وقت تین طلاقیں دینے کو غیر آئینی گردانتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا حکم سنایا ہے۔
ابتدا میں عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس نے اس عمل کو معطّل کرتے ہوئے حکومت سے چھ ماہ کے اندر تین طلاقوں سے متعلق نیا قانون بنانے کا کہا جائے۔ تاہم تین جج صاحبان نے چیف جسٹس کے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے اس روایت کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
بیک وقت تین طلاقیں دینے کے خلاف درخواست دائر کرنے والی خواتین میں سے ایک خاتون شاعرہ بانو نے عدالتی فیصلے کے بعد خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ آج میں خود کو آزاد محسوس کر رہی ہوں۔ ایک ایسا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے جو بہت سی مسلم خواتین کو آزادی دے گا۔‘‘

مسلم خواتین کا کہنا ہے کہ اس طرح یک دم طلاق دے کر اُن کے شوہر اُنہیں سماج میں محروم اور خالی ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں

مسلمانوں میں اس طرح طلاق کی روایت کو حالیہ برسوں میں کئی بار قانونی چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس پر نریندر مودی کی حکومت نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مختلف قوانین کو ایک ایسے یکساں نوعیت کے سول ضابطے کے ساتھ بدل دینا چاہتی ہے، جسے ملکی آبادی میں تمام مذاہب کے شہریوں پر لاگو کیا جا سکے۔ مودی حکومت کی اس تجویز کی تاہم کئی مسلم تنظیموں اور شہری گروپوں کی طرف سے مخالفت کی گئی ہے، جن کے مطابق کوئی بھی نیا یکساں سول ضابطہ بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ’امتیازی سلوک‘ سمجھا جائے گا۔
گزشتہ برس اتر پردیش میں ہوئے ایک جلسے میں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا ، ’’میری مسلمان بہنوں نے کیا گناہ کیا ہے کہ ٹیلی فون پر بھی انہیں تین بار طلاق کا لفظ کہہ کر ان کی پوری زندگی برباد کر دی جائے۔‘‘

دوسری جانب ملک میں کئی مسلم مذہبی گروپوں کا اصرار رہا ہے کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق مرد اپنی اہلیہ کو بیک وقت تین طلاقیں دینے کا بنیادی حق رکھتا ہے، اس لیے ملکی سپریم کورٹ اس مذہبی عمل میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ بعض مسلم تنظیموں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست کو مذہبی معاملات میں دخل در معقولات کا حق حاصل نہیں۔
خیال رہے کہ بیک وقت تین بار طلاق کہہ کر ازدواجی رشتہ ختم کرنے پر بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان اور قدامت پسند ملک سعودی عرب سمیت متعدد مسلم ممالک میں پابندی ہے۔

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

NEWS IN HINDI

UP: अवैध गन्ना खरीद में लिप्त गन्ना माफिया जाएंगे जेल

अवैध खरीद में लिप्त पाए जाने पर चीनी मिलें ...

GST परिषद ने 178 वस्‍तुओं पर कर की दर घटाकर 28 से 18% की

28 प्रतिशत की ऊंची स्‍लैब में केवल पचास वस् ...

Ad
Ad
Ad

SPORTS

Kapur eyes more success at AfrAsia Bank Mauritius Open

HARPAL SINGH BEDI/ NEW DELHI After Winning Panasonic Open India, Shiv Kapur now hopes to sweeten his year whe ...

Stage set for grand finale of 20th JK Tyre FMSCI Racing Championship

Anindith, Chittesh start as favourites H S BEDI /Greater Noida The 20th JK Tyre FMSCI National Racing Champi ...

Ad

Archive

November 2017
M T W T F S S
« Oct    
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS
Follow by Email
Facebook210
Facebook
Google+
http://theindianawaaz.com/%D8%AA%DB%8C%D9%86-%D8%B7%D9%84%D8%A7%D9%82%DB%8C%DA%BA-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%D8%B3%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D9%85-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%B9-%DA%A9%D8%A7">
LINKEDIN