FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     24 Jun 2018 12:28:34      انڈین آواز
Ad

بے نظیر بھٹو قتل کیس: سابق صدر مشرف اشتہاری قرار، 5 ملزمان بری، 2 کو سزا

benazir

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جسمیں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی قرقی کا حکم سنایا ہے۔ ۔فیصلے میں سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کو سترہ ، سترہ سال قید کی سزاسنائی گئی ہے ، اڈیالا جیل میں قید پانچوں ملزمان رفاقت ، حسنین ، رشید احمد ، شیر زمان اور اعتزاز شاہ کو بری کر دیا گیا ہے .

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے گزشتہ روز بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج اڈیالہ جیل میں سنایا گیا۔ کیس میں 8 چالان پیش کئے گئے، 300سے زائد سماعتیں ہوئیں ، 7 جج تبدیل ہوئے ،7ملزمان مارے گئے اور 5 گرفتار ہیں۔ مجموعی طور پر کیس کی سماعت میں 10سال لگے۔
سعود عزیز اور خرم شہزاد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں مجرمان کو 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔ سعود عزیز بےنظیر کے قتل کے وقت سی پی او راولپنڈی تھے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
مجموعی طور پر عدالت نے 10 سال بعد سماعت مکمل کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر ملزم کے خلاف مضبوط اور ٹھوس شہادتیں ہیں جبکہ سابق سی سی پی او سعود عزیز سہولت کار ہیں جنہوں نے بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی نہیں دی۔
چوہدری اظہر کے مطابق سابق وزیراعظم کے مقدمہ قتل کے 121 گواہان تھے جن میں سے صرف 68 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے جبکہ بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور عبدالرحمٰن کے علاوہ سب سے تفتیش کی گئی۔
خیال رہے کہ 27 دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی پر لیاقت باغ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں جبکہ سانحہ کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج کیا گیا تھا۔
اس وقت کے صدر مملکت پرویز مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے بے نظیر بھٹو کو مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کی جبکہ عدالت انہیں مقدمے میں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

MARQUEE

ADB to fund Rs 1900 crores for development of Tourism in Himachal Pradesh

By Vinit Wahi Department of Economic Affairs, Union Ministry of Finance, has approved a Tourism Infrastructur ...

Air India marks 70 years since 1st India-UK flight

  Air India is marking 70 years since its first flight took off from Mumbai to London in June 1948, wh ...

@Powered By: Logicsart