Ad
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     18 Oct 2018 08:29:26      انڈین آواز
Ad

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تکنیکی مفاہمت

انویسٹ انڈیا او رمتحدہ عرب امارات کے آرٹیفیشل انٹلی جینس (اے آئی) نے گزشتہ دنوں نئی دہلی میں ہند-متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ا?رٹیفیشل انٹلی جینس کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس شراکت داری سے ا?ئندہ دہائی کے دوران دونوں ممالک کے لیے 20 بلین امریکی ڈالر کے اقتصادی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس مفاہمت نامے سے بلاک چین، اے ا?ئی اور اینالٹکس جیسے میدانوں میں فروغ کو بڑھاوا دے گا، کیونکہ ڈیٹا اور پروسیسنگ اختراع اور کاروباری فروغ کے لئے کسوٹی ثابت ہوگا اور زیادہ مو¿ثر اور اہل خدمات کے ڈیلیوری نظام کی ریڑھ کی ہڈی کے طورپر کام کرے گا۔ 2035ئ تک امکان ہے کہ اے ا?ئی ہندوستانی معیشت میں 957ارب امریکی ڈالر کا اضافہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتا ہے۔اس مفاہمت نامے پر ہندوستان کی جانب سے کامرس اور صنعت نیز شہری ہوا بازی کے وزیر جناب سریش پربھو اور عزت ما?ب احمد سلطان الفلاحی ہندوستان میں یو اے ای سفارت خانے کے پلینی پوٹیشنری-کمرشیل اٹیچ نے دستخط کئے وزیر موصوف نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکار اور حکمرانی کو بدلنے کے لئے متحدہ عرب عمارات کے ذریعے کی گئی کوششوں کی ستائش کی اور یو اے ای کے ساتھ اے ا?ئی کے میدان میں ہندوستان کی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔
۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad
Ad

MARQUEE

3000-year-old relics found in Saudi Arabia

Jarash, near Abha in saudi Arabia is among the most important archaeological sites in Asir province Excavat ...

Instagram co-founders quit

WEB DESK The 2 co-founders of Instagram have resigned, reportedly over differences in management policy with ...

Ad

@Powered By: Logicsart