FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     21 Mar 2019 05:32:10      انڈین آواز
Ad

بھارتی ایئر فورس کی پاکستانی علاقے میں’بڑی اسٹرئیک’

جیشِ محمد کا کیمپ تباہ

نیوز ڈیسک بھارتی ا یئر فورس نے کنٹرول لائن پار کرکے ‘بڑی اسٹرئیک ‘ انجام دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی جنگی جہاز پاکستانی علاقہ میں بہت اندر تک جاکر بحفاظت واپس آگئے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی جنگی طیاروں نے کنٹرول لائن پار کرکے ایک ہزار کلو گرام وزنی بم گراکرجنگجوئوں کا ایک بڑا کیمپ تباہ کردیا۔

پاکستانی فوج نے ٹویٹ کے ذریعے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پار کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جہازوں نے مظفر آباد کی طرف سے در اندازی کی اور اُن کے جہازوں کی جوابی کارروائی کے بعد واپس چلے گئے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل غفور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی طیاروں کی طرف سے چھوڑا گیا ”پلے لوڈ” (بم) بالا کوٹ کے نزدیک گرگیا۔تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔غفور نے اُس جگہ کی تصویریں بھی جاری کیں۔

محمد کا ایک کیمپ تباہ کردیا ہے۔

نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے کہا کہ بھارتی طیاروں نے آج علی الصباح پاکستان کے علاقے بالا کوٹ میں جیشِ محمد کے سب سے بڑے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

گوکھلے نے کہا کہ فضائی کارروائی ممکنہ فدائین کے حملوں کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعوی کیا کہ کیمپ مولانا یوسف اظہر المعروف استاد غوری کی نگرانی میں چلایا جا رہا تھا جو ان کے بقول جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا بردارِ نسبتی ہے۔

وجے گوکھلے نے کہا کہ حملے میں کیمپ میں موجود بڑی تعداد میں جیش کے ”دہشت گرد”، انہیں تربیت دینے والے اساتذہ اور تنظیم کے سینئر کمانڈرز مارے گئے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بھارت کو ملنے والی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق جیشِ محمد بھارت کے کئی علاقوں میں خود کش حملوں کی تیاری کر رہی تھی اور کیمپ میں اس مقصد کے لیے فدائین کو تربیت دی جا رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad

POLITICS

PM Modi attacks Cong over dynastic politics; Rahul hits back

AMN / NEW DELHI As the elections for the Lok sabha getting momentum, Prime Minister Narendra Modi today launc ...

BJP to drop all 10 sitting MPs in Chhattisgarh

File photo Our Correspondent / New Delhi The BJP has decided to drop all its 10 sitting MPs Chhattisgarh, in ...

Mamata Dares PM Modi, Amit Shah to Compete With Her on Chanting Mantras

Accusing the BJP of only playing politics over the Ram Mandir issue, the West Bengal chief minister said her g ...

SPORTS

Global superstars to perform at Closing Ceremony for Special Olympics, Abu Dhabi

    Some of the biggest names in world music will perform at the spectacular Closing Ceremony ...

Prithviraj Tondaiman on course for final in ISSF Shotgun World Cup

  In shooting, India's Prithviraj Tondaiman shot two perfect rounds of 25, to stay on course for the m ...

Deal signed to host T10 league for five years in Abu Dhabi

In Cricket, there are two short formats so far, that is, ODI and T-20. Now, brace for T-10. The Zayed Cricket ...

Ad

MARQUEE

116-year-old Japanese woman is oldest person in world

  AMN A 116-year-old Japanese woman has been honoured as the world's oldest living person by Guinness ...

Centre approves Metro Rail Project for City of Taj Mahal, Agra

6 Elevated and 7 Underground Stations along 14 KmTaj East Gate corridor 14 Stations all elevated along 15.40 ...

CINEMA /TV/ ART

Priyanka Chopra is among world powerful women

AGENCIES   Bollywood actress Priyanka Chopra Jonas has joined international celebrities including Opr ...

Documentary on Menstruation stigma ‘Period’ wins Oscar

  WEB DESK A Netflix documentary Period. End of sentence, on the menstruation taboo in rural India has ...

Ad

@Powered By: Logicsart