FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     21 Jan 2018 12:03:31      انڈین آواز
Ad

بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا کا انتقال

jinah daughter

بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا جمعرات کو نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر اٹھانوے برس تھی۔ ممبئی میں واڈیا گروپ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے انھوں نے اپنے سوگواراں میں بیٹے نسلی این واڈیا جو واڈیا گروپ کے چیئرمین بھی ہیں اور بیٹی ڈیانا این واڈیا کو چھوڑا ہے۔
دینا واڈیا چودہ اور پندرہ اگست کی رات کو سنہ 1919 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔
صحافی عمر آر قریشی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’کتنی عجیب بات ہے کہ جناح کی اکلوتی بیٹی اس ملک میں کبھی نہیں رہیں، جو ان کے والد نے بنایا۔ سنہ 2004 میں ایک مرتبہ وہ پاکستان آئیں۔‘
یاد رہے کہ سنہ دو ہزار چار میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم چودہ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان آئی تھی تو اس سیریز کے دوران بھارت سے آنے والی شخصیات میں محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا قابل ذکر تھیں۔ شہریارخان نے اپنی کتاب ‘ کرکٹ کالڈرن’ میں انکشاف کیا ہے کہ دینا واڈیا سرکاری مہمان کی حیثیت میں پاکستان آنے کے لیے تیار نہ تھیں۔
شہریار خان لکھتے ہیں ‘میں نے اپنے دوست نسلی واڈیا کو فون کر کے انہیں پاک بھارت ون ڈے دیکھنے کی دعوت دی۔ نسلی واڈیا قائداعظم کے نواسے ہیں۔انہوں نے مجھے بتایا کہ دینا واڈیا جو نیویارک میں رہتی ہیں، ان دنوں ممبئی آئی ہوئی ہیں۔ نسلی واڈیا نے مجھے مشورہ دیا کہ میں ان کی والدہ سے بھی بات کر کے انہیں دورے کے لیے رضامند کروں۔’

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

SPORTS

Football legend Pele resting at home not in hospital

WEB DESK Brazil football legend Pele is taking rest at home and not in hospital as reported in some media qua ...

Strong Indian team for Asian Badminton Team Championships

HARPAL SINGH BEDI /New Delhi After narrowly missing out on a spot at the semi-finals of the Asian Badminton T ...

Ad
Ad
Ad
Ad

Archive

January 2018
M T W T F S S
« Dec    
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ