FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Jun 2018 04:23:34      انڈین آواز
Ad

ایران میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

Iran plane crash
تہران،

ایرانی دارالحکومت تہران کے آسمان ایئر لائن کا ایک مسافر بردار طیارہ صوبے اصفہان کے علاقے سمیرم کے قریب گر کر تباہ اور اس حادثے کے نتیجے میں جہاز پر سوار تمام 66 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

ایران کی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ‘پیرحسین کولیوند’ نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ اس طیارے میں 60 مسافر اور 6 عملے سوار تھے.

انہوں نے کہا کہ تہران کے ‘مہرآباد’ ائیرپورٹ سے 60 مسافروں کے ساتھ پرواز لینے والا آسمان ائیرلائنز کا مسافر بردار طیارہ پرواز سے 50 منٹ کے بعد ریڈار کی حدود سے نکل گیا.

اس طیارہ ائیرپورٹ سے پرواز کرنے کے بعد چند ہی منٹوں میں لاپتہ ہوا اور صوبے اصفہان کے علاقے سمیرم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا.

ایران کی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ‘مجتبی خالدی’ نے کہا کہ مختلف امدادی ٹیمیں اس واقعے کے جائزہ لینے کے لئے کوششیں کر رہی ہیں.

صدر  ‘حسن روحانی’ نے حکم دیا کہ ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی ‘عباس آخوندی’ اس واقعے کے جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن قائم کرے.

تفصیلات کے مطابق، اس طیارہ تہران سے صوبے کہگیلویہ و بویر احمد کے شہر یاسوج جا رہا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad

MARQUEE

ADB to fund Rs 1900 crores for development of Tourism in Himachal Pradesh

By Vinit Wahi Department of Economic Affairs, Union Ministry of Finance, has approved a Tourism Infrastructur ...

Air India marks 70 years since 1st India-UK flight

  Air India is marking 70 years since its first flight took off from Mumbai to London in June 1948, wh ...

@Powered By: Logicsart