جکارتہ
انڈونیشیا میں اتوار کے دن تین گرجا گھروں پر ہوئے حملوں کے نتیجے میں کم ازکم نو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی جاوا کے شہر سورابایا میں ہوئے ان حملوں میں سے ایک خود کش حملہ بھی تھا۔ شدت پسند تنظیم داعش نے اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم پولیس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا میں گزشتہ کچھ ماہ سے داعش کی کارروائیوں میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔