FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Sep 2018 02:01:16      انڈین آواز
Ad

امریکی پالیسی میں تبدیلی ’اعلان جنگ‘ ہے، حماس

JERUSALEM
حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں سے نئی ’انتفادہ‘ یا مزاحمت شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکا کی پالیسی میں تبدیلی کو ’اعلان جنگ‘ قرار دیا ہے۔

فلسطینیوں کے بااثر گروپ حماس نے جمعے کے روز سے اسرائیل کے خلاف تیسری ’انتفادہ تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو غزہ میں بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا، ’’ہمیں صہیونی دشمن کے خلاف انتفادہ شروع کرنے کی اپیل اور اس کے لیے کام کرنا ہوگا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک ’مزاحمت جاری رکھی جائے، جب تک ٹرمپ اور قابض طاقتوں کو احساس نہیں ہو جاتا کہ انہوں نے یہ غلط فیصلہ کیا ہے‘۔ ٹوئٹر پر بھی ایک پیغام جاری کرتے ہوئے حماس نے اس امریکی فیصلے کو ’اعلان جنگ‘ قرار دیا ہے۔

دریں اثناء فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین میں آج بھی امریکی پالیسی میں تبدیلی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جب کہ تمام تر دکانیں اور اسکول بند رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ روز مشرقی یروشلم میں دس فلسطینیوں کو پرتشدد احتجاج کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ویانا میں ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران دیا ہے۔ ترک وزیراعظم علی بن یلدرم نے کہا ہے کہ امریکا نے ’اس بم کی پِن کھینج دی ہے، جو خطے میں پھٹنے کے لیے تیار ہے‘۔ انہوں نے واشنگٹن حکومت سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
یورپ کے اٹھائیس رکنی اتحاد یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ ’ہمیں ماضی کے تاریک دور میں واپس بھیج سکتا ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad
Ad

MARQUEE

Policy for Eco-tourism will provide livelihood to local communities

AMN / NEW DELHI GOVERNMENT OF INDIA has prepared a policy for Eco-tourism in forest and wildlife areas, which ...

Living index: Pune best city to live in, Delhi ranks at 65

The survey was conducted on 111 cities in the country. Chennai has been ranked 14 and while New Delhi stands a ...

Ad

@Powered By: Logicsart