FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     23 Sep 2018 02:11:18      انڈین آواز
Ad

امریکی صدرنے فلسطینیوں کی امداد کم کرنے کی دھمکی دی

TRUMP DONALDامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر فلسطینی امریکا کی جانب سے سالانہ بنیاد پر لاکھوں ڈالر وصول کرنے کے بعد اِس عمل کو عزت اور وقار نہیں دیتے تو پھر اسے بند کر دینا چاہیے۔ انہوں نے امدادی سلسلے میں تسلسل کو امن مذاکرات کے ساتھ جوڑنے کا واضح اشارہ بھی دیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق فلسطینی قیادت اس وقت تعطلی کے شکار مذاکرات میں شریک ہونے پر بھی غور کرنے کو تیار نہیں ہیں اور جب تک وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے تب تک اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کا معاہدہ کیسے طے پائے گا۔

چھ دسمبر کو امریکی صدر نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی لیڈرشپ بھی اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت یروشلم کو قرار دیتے ہیں۔

امریکی بیان پر فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گی۔ اس سے قبل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کہہ چکے ہیں کہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر کے امریکا ایک بااعتماد ثالث نہیں رہا ہے۔ فلسطینی لیڈر محمود عباس نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں امریکی جانبداری سامنے آ گئی ہے اور وہ اب واشنگٹن حکومت کی جانب سے امن مذاکرات کی کوششوں میں شریک نہیں ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ منگل تین جنوری کے ٹویٹ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ محسوس کرتے ہیں کہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے منتقل کرنے کے اعلان سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کی کوششیں جمود کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں۔ ٹرمپ یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ امن مذاکرات کی کامیابی سے انجام کار فریقیین کے درمیان حتمی ڈیل چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو امن مذاکرات کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے کا کہا تھا اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ایک سابق وکیل جیسن گرین بلاٹ کو مشرق وسطیٰ کے لیے وائٹ ہاؤس کا خصوصی مندوب بھی مقرر کر کے انہیں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔ جیرڈ کوشنر اور جیسن گرین بلاٹ مذہباً یہودی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ad
Ad
Ad

MARQUEE

Policy for Eco-tourism will provide livelihood to local communities

AMN / NEW DELHI GOVERNMENT OF INDIA has prepared a policy for Eco-tourism in forest and wildlife areas, which ...

Living index: Pune best city to live in, Delhi ranks at 65

The survey was conducted on 111 cities in the country. Chennai has been ranked 14 and while New Delhi stands a ...

Ad

@Powered By: Logicsart