FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     17 Oct 2017 08:33:02      انڈین آواز
Ad

امریکا کے لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں 58 لوگ ہلاک 500 سے زیادہ زخمی

Las Vegas shooting

امریکا میں کنسرٹ کے شرکاء پر فائرنگ:٥٨ سے زائد ہلاکتیں، ٥٠٠ سو سے زائد زخمی

واشنگٹن

امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک اوپن ایئر میوزک کنسرٹ کے شرکاء پر ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اپنے جوئے خانوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور اس شہر میں پولیس کی طرف سے پیر کے روز بتایا گیا کہ اس حملے میں چار سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک حملہ آور نے ایک کنسرٹ کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی۔ اس دوران حملہ آور خود بھی پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق مارا جانے والا حملہ آور ایک چونسٹھ سالہ مقامی باشندہ اسٹیفن پیڈک تھا، جس کا بظاہر کسی شدت پسند گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کی ایک مبینہ خاتون ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

—وائس آف امریکا کے مطابق
دس رائفلوں سے مسلح ایک 64 سالہ شخص نے لاس ویگس میں اتوار کے روز موسیقی کے ایک کنسرٹ میں فائرنگ کر کے کم سے کم 58 لوگوں کو ہلاک اور 500 سے زیادہ کو زخمی کر دیا۔ یہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز شوٹنگ کا واقعہ ہے۔

لاس ویگس کے منڈالے بے ہوٹل میں 32 ویں منزل کی کھڑکی سے اس شخص نے 22, 000 کے مجمع پر اندھا دھند گولیاں برسائیں ۔ یہ شوٹنگ کئی منٹ تک جاری رہی۔ جان بچانے کی خاطر ہونے والی بھگدڑ میں بہت سے لوگ قدموں تلے روندے گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور شخص 64 سالہ اسٹیفن پیڈک ہے جو ریاست نیواڈا کی ایک رٹائرمنٹ کمیونٹی میں رہتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شوٹنگ کے محرکات کا ابھی علم نہیں ہو سکا۔ اس شخص کا کوئی کریمنل ریکارڈموجود نہیں ہے اور پولیس کے مطابق اس کے کسی عسکریت پسند گروپ سے تعلق کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا ابھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

کلارکس کاؤنٹی کے شیرف جوزف لمبارڈو نے بتایا ہے کہ جس کمرے سے حملہ آور شخص نے گولیاں براسائیں، وہاں دس سے زائد رائفلیں اور کم از کم ایک مشین گن پائی گئی۔ حملہ آور شخص نے شوٹنگ کے بعد اسی کمرے میں خود کشی کر لی۔

لاس ویگن کے شامل مشرق میں 90 میل کے فاصلے پر نیواڈا میں واقع حملہ آور شخص کے گھر سے متعدد دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ نیواڈا امریکہ کی اُن ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ذاتی طور پر ہتھیار رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور ہتھیار رکھنے کیلئے لائسنس رکھنا یا اُنہیں رجسٹر کرانا بھی لازمی نہیں ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی چھٹی کے دن کانسرٹ میں شریک تھے۔

پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ علاقے میں کوئی اور حملہ آور موجود نہیں ہے۔

اس سے قبل بعض عینی شاہدین نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جنہوں نے بظاہر ہوٹل کی بالائی منزل سے نیچے کانسرٹ میں موجود افراد پر فائرنگ کی تھی۔

جوزف لمبارڈو نے بتایا کہ ایک ایشیائی نژاد خاتون کو تلاش کیاجارہا ہےجسے ملزم کے ہمراہ ہوٹل میں دیکھا گیا تھا۔ خاتون کی تصویر بھی پولیس نے جاری کی ہے ۔

حکام کے مطابق واقعہ ‘راؤٹ 91 ہارویسٹ فیسٹول’ کے عنوان سے ہونے والے لوک موسیقی کے تین روزہ میلے کے اختتامی لمحات میں پیش آیا جس میں ہزاروں افراد

کانسرٹ میں موجود ایک شخص نے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں ہوٹل کے باہر ہونے والے کانسرٹ میں لوک گلوکار جیسن آلڈین اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ اسی دوران فائرنگ کی آواز آتی ہے اور کانسرٹ میں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسن آلڈین کانسرٹ کے آخری گلوکار تھے جنہیں ویڈیو میں فائرنگ کے بعد اسٹیج پر بیٹھتے اور فائرنگ سے بچنے کے لیے آڑ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں میلے میں شریک تمام گلوکار اور فن کار محفوظ رہے ہیں۔

لاس ویگاس پولیس کے مطابق پولیس کو فائرنگ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 10:45 کے لگ بھگ ملی تھی جس کے فوراً بعد پولیس کے خصوصی دستے جائے واقعہ پہنچ گئے تھے۔

لاس ویگاس پولیس نے واقعے کے بعد کثیر المنزلہ منڈالے کسینو اینڈ ہوٹل کو خالی کرالیا ہے اور اس کی تلاشی لی جارہی ہے۔

پولیس نے لاس ویگاس کی مرکزی شاہراہ کو ایک میل تک آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے اور لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔

جائے واردات کے نزدیک ہی واقع لاس ویگاس کے مک کارن ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق پولیس کی کارروائیوں کے باعث ایئر پورٹ پر اترنے والی بعض پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب سے بھیج دیا گیاہے۔

امریکہ کی ریاست نیواڈا میں واقع لاس ویگاس اپنے جوے کے اڈوں، شاپنگ مراکز اور تفریحی مراکز کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہر سال کروڑوں سیاح دنیا بھر سے یہاں کا رخ کرتے ہیں

شریک تھے۔

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

Selena Selvakumar wins triple gold at Egypt Junior Table Tennis Championship

  Young paddler Selena Selvakumar won triple gold medal at the Egypt Junior and Cadet Open Table Tenni ...

FIFA U-17 World Cup: A tipping point for Indian football

Kolkata FIFA U-17 World Cup Project Director of the India 2017 LOC Joy Bhattacharjya today said this has be ...

Ad

Archive

October 2017
M T W T F S S
« Sep    
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+100
http://theindianawaaz.com/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A7%D8%B3-%D9%88%DB%8C%DA%AF%D8%A7%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%DA%A9%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%82%D8%B9%DB%92">
LINKEDIN