FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     25 Sep 2017 09:54:43      انڈین آواز
Ad

امریکا میں داخلے پر پابندی: شدت پسند شہ پائیں گے، او آئی سی

دنیا بھر کے مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کے امریکا جانے پر عائد کردہ عارضی پابندی سے شدت پسندوں کو مزید شہ ملے گی۔

سعودی عرب کے شہر جدہ سے پیر تیس جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC) کی طرف سے اس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی ویزوں اور امریکا میں داخلے پر اس پابندی سے بنیاد پرستی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو نقصان پہنچا ہے۔
او آئی سی کے بیان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام دنیا بھر میں انتہا پسندوں اور بنیاد پرستوں کے موقف کو مضبوط بنانے کا باعث بنے گا۔ ساتھ ہی اس بیان میں اسلامی تعاون کی تنظیم نے یہ بھی کہا ہے، ’’اس طرح کے (امریکی) امتیازی اقدامات صرف ان انتہا پسند قوتوں کو مزید شہ دینے کا سبب بنیں گے، جو تشدد اور دہشت گردی کی حمایت کرتی ہیں اور جن کے لیے یہ پابندی ’جلتی پر تیل‘ کا کام کرے گی۔‘‘
دنیا کے 56 مسلم اکثریتی ممالک کی نمائندہ اس بین الاقوامی تنظیم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ امریکا کو اپنے اس فیصلے پر غور کرنا چاہیے اور اخلاقی طور پر اپنی وہ ذمے داریاں بھی پوری کرنا چاہییں، جن کے تحت ’بدامنی اور شدید بے یقینی‘ کی شکار دنیا میں اس وقت امریکا اپنی طرف سے اخلاقی طور پر اچھی ’قائدانہ صلاحیتوں‘ کے مظاہرے کا پابند ہے۔

صدر ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ کثیر الملکی پابندیوں کے خلاف نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر احتجاجی مظاہرہ

ادھر بغداد سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عراقی پارلیمان کے اراکین نے ایک قرارداد کے ذریعے ملکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بھی صدر ٹرمپ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے جواب میں امریکی شہریوں کے عراق کے سفر پر پابندی لگا دینا چاہیے۔

کئی ارکان پارلیمان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ عراقی منتخب عوامی نمائندوں کی اکثریت نے یہ مطالبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کے جواب میں کیا ہے، جس کے تحت واشنگٹن کی طرف سے عراق اور چھ دیگر مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر جمعہ ستائیس جنوری کے دن سے تین ماہ کے لیے پابندی لگائی جا چکی ہے۔

اسی دوران بغداد میں عراقی وزارت خارجہ نے بھی اس پابندی کو ’غلط‘ قرار دیتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کی آمد کے علاوہ جن مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کی ہے، ان میں عراق کے علاوہ ایران، شام، سوڈان، صومالیہ، لیبیا اور یمن بھی شامل ہیں۔
عراقی پارلیمان نے بغداد حکومت سے امریکی شہریوں پر جوابی سفری پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے
یورپی یونین کی تنبیہ
ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ انہیں پابندیوں کے حوالے سے یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کئی مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عائد پابندی کا جائزہ لے رہی ہے تاہم یونین اپنے رکن ملکوں کے شہریوں سے کسی قسم کا کوئی امتیازی سلوک برداشت نہیں کرے گی۔
برسلز سے پیر کے روز موصولہ رپورٹوں میں یورپی یونین کے انتظامی بازو یورپی کمیشن کی ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا ان نئی لیکن متنازعہ امریکی پابندیوں سے یورپی شہری بھی متاثر ہوں گے۔
یورپی کمیشن کی ترجمان کے مطابق اس امر کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ پابندیاں یورپی یونین کی دوہری شہریت رکھنے والے ایسے شہریوں کو بھی متاثر کریں گی، جو پابندی کی زد میں آنے والے ان سات مسلم ملکوں میں سے بھی کسی ایک کے شہری ہوں۔

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

NEWS IN HINDI

गुरुग्राम निकाय चुनाव में BJP को झटका, 35 वार्ड में महज 13 पर जीत

AMN गुरुग्राम नगर निगम चुनाव के चुनाव में BJP ...

Hindi: Text of PMs Mann Ki Baat on 24 September 2017

मेरे प्यारे देशवासियों, आप सबको नमस्कार । ...

Ad
Ad
Ad

SPORTS

Indian Wrestler Bajrang wins gold

Ashgabat Indians got four medals, including a gold through wrestler Bajrang, on the ninth day of the 5th Asia ...

Saksham Pedal Delhi a mass cycling event to be held on 5 November

New Delhi Over 5000 cyclists from all over the country will take part in the "Saksham Pedal Delhi" a premie ...

Ad

Archive

September 2017
M T W T F S S
« Aug    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+100
http://theindianawaaz.com/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D8%B4%D8%AF%D8%AA-%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF-%D8%B4%DB%81/">
LINKEDIN