FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     19 Nov 2017 01:12:24      انڈین آواز
Ad

امریکا شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے

Nikki Haley TIAامریکا نے وارنگ دی ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے خاتمے کی خاطر طاقت کا استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ جرمن چانسلر نے البتہ اس کمیونسٹ ریاست پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نِکی ہیلی نے بدھ پانچ جولائی کو کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کو روکنے کی خاطر امریکا عسکری طاقت استعمال کرنے کو تیار ہے۔ تاہم اس سفارتکار نے واضح کیا کہ اس کمیونسٹ ریاست کے خلاف کسی فوجی آپریشن سے قبل واشنگٹن حکومت اس تنازعہ کے حل کے لیے عالمی سفارتی کوششوں کو ترجیح دے گی۔
شمالی کوریا کا ’بین البراعظمی‘ بیلسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے منگل کے دن ہی ایک ایسے نئے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو مبینہ طور پر الاسکا تک مار کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں نِکی ہیلی نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک نئی قرار داد بھی پیش کی۔

اس موقع پر امریکی خاتون سفارتکار نے کہا کہ شمالی کوریا کے اعمال کے باعث سفارتی کوششوں کا راستہ بہت تیزی کے ساتھ بند ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سفارتی کوششیں کارگر ثابت نہیں ہوتیں تو امریکا اپنے اور اپنے اتحادیوں کی دفاع کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ اس بحران کے خاتمے کی خاطر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ ان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف اپنا جوہری اور میزائل پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر عالمی طاقتوں کا کہنا ہے کہ پیونگ یانگ حکومت کو اپنے جوہری عزائم کو محدود کر دینا چاہیے تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کے یہ پروگرام دفاعی نوعیت کے ہیں۔ شمالی کوریا متعدد مرتبہ امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad

NEWS IN HINDI

UP: अवैध गन्ना खरीद में लिप्त गन्ना माफिया जाएंगे जेल

अवैध खरीद में लिप्त पाए जाने पर चीनी मिलें ...

GST परिषद ने 178 वस्‍तुओं पर कर की दर घटाकर 28 से 18% की

28 प्रतिशत की ऊंची स्‍लैब में केवल पचास वस् ...

Ad
Ad
Ad

SPORTS

Reddy consolidates his position at top in National Racing Championship

H S BEDI / Greater Noida Defending champion Anindith Reddy swept both his races on the opening day of the 20t ...

Football: Bhutia offers to train Kashmiri Youth Majid Khan

HARPAL SINGH BEDI / NEW DELHI In a welcome move former FOOTBALL captain Bhaichung Bhutia on Saturday offered ...

Ad

Archive

November 2017
M T W T F S S
« Oct    
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS99
Follow by Email20
Facebook210
Facebook
Google+
http://theindianawaaz.com/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B1%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%B7%D8%A7%D9%82%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9">
LINKEDIN