FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     22 Sep 2017 02:58:56      انڈین آواز
Ad

اقوام متحدہ نے مہاجرین کے لیے زکواة وصول کرنا شروع کیا

مہاجرین کا بحران

photo UNHCR

اقوام متحدہ، جسے مشرقِ وسطیٰ میں لاکھوں مہاجرین کی امداد کے لیے سرمایے کی قلت کا سامنا ہے، نے صاھب حیثیت مسلمانوں سے زکواة لینا شروع کر دیا ہے۔ زکواة کے حصول کے لیے عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے اپنی ویب سائٹ پر اپیل کی ہے۔

مسلمان زکواة کی صورت میں مذہبی طور پر اپنے سرمایے کا کچھ حصہ غریبوں اور ناداروں کی مدد کے لیے صرف کرتے ہیں۔ مسلمان روایتی طور پر سال میں ایک بار اپنی مجموعی بچت کا ڈھائی فیصد حصہ زکواة کی صورت میں خیرات کیا جاتا ہے، تاہم یہ رقم عموماﹰ ریاستی اداروں کے حوالے کر دی جاتی ہے تاکہ وہ غریبوں کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین UNHCR  زندگیوں میں بہتری کی کوشش کریں۔
نے کہا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ مصر، مراکش اور یمن کے اعلیٰ مسلم رہنماؤں سے فتوے حاصل کیے ہیں تاکہ مخیر مسلمانوں کو جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت پر مجبور ہونے والے افراد کی مدد کے لیے زکات اقوام متحدہ کو دینے پر آمادہ کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین متعدد مرتبہ اپیلیں کر چکا ہے اور مہاجرین کی امداد کے لیے شدید مالی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ اس ادارے کو تاہم امید ہے کہ مخیر مسلمانوں سے زکواة کے ذریعے سرمایے کے حصول سے اسے درپیش مالی مسائل کسی حد تک کم ہو جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے مسلم مفتیوں سے حاصل کیے گئے فتووں کو اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ مسلمان عالمی ادارہ برائے مہاجرین کو اپنی زکواة دیں۔
ماہرین کے مطابق ہر سال مسلمان مجموعی طور پر بیس سے تیس ارب ڈالر زکواة کی مد میں خیرات کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شامی مہاجرین کو خوراک، ادویات اور چھت فراہم کرنے کے لیے اسے مجموعی طور پر آٹھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہ شامی مہاجرین اپنے ملک ہی میں بے گھری کی زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں کی تعداد میں اپنے ہم سایہ ممالک میں بھی موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق اسے یمن میں جاری خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کو خوراک اور ادویات مہیا کرنے کی مد میں بھی دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ یمن میں 12 ملین افراد کو قحط کے ساتھ ساتھ متعدی بیماریوں کا سامنا ہے۔

Follow and like us:

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.

Ad
Ad
Ad
Ad

SPORTS

Kuldeep Yadav’s hat-trick earned India emphatic 50-run win

Kolkata Young Kuldeep Yadav spun Australia's middle order batting line at Eden Gardens with his first hat-t ...

Asian Indoor & Martial Arts Games: India wins one gold, two bronze medals on day 5

  India added one gold and two bronze medals to their kitty on the fifth day of the 5th Asian Indoor a ...

Ad

Archive

September 2017
M T W T F S S
« Aug    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  

OPEN HOUSE

Mallya case: India gives fresh set of documents to UK

AMN India has given a fresh set of papers to the UK in the extradition case of businessman Vijay Mallya. Ex ...

@Powered By: Logicsart

Help us, spread the word about INDIAN AWAAZ

RSS
Follow by Email
Facebook
Facebook
Google+
http://theindianawaaz.com/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%81%D8%A7%D8%AC%D8%B1%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%B2%DA%A9%D9%88%D8%A7%D8%A9-%D9%88%D8%B5%D9%88/">